روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت

یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان کامران حیدر

رحیم یارخان: سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان کامران حیدر نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی بے باک اور دور اندیشی نے مسلمانوں کے گلے میں موجود غلامی کے طوق سے نجات دلائی، یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے، معاشرے کے ہر طبقے کو پاکستان کے تحفظ اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: دوقومی نظریےکی بنیاد پرحاصل ہونےوالےوطن کی حفاظت سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ہرفرد کی ذمہ داری، ڈاکٹرسائرہ بانو

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر قائد اعظم محمد علی جناحؒ مسلمانوں کے لئے الگ وطن کے قیام کی لازوال کوشش نہ کرتے تو آج پاکستان کے عوام آزاد فضاء میں سانس نہ لے رہے ہوتے، پاکستان کے ہر شہری کو اباؤ اجداد کی قربانیوں سے حاصل ہونے والی آزاد ریاست کی قدر کرنی چاہئے اور وطن عزیز کی ترقی و استحکام کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے۔

کامران حیدر نے کہا کہ پاک فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے جس طرح پاکستان کو دشمنوں سے محفوظ بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، وطن عزیز کے ہر باسی کو پاکستان کی حفاظت کرنے والے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہئے تاکہ لاکھوں انسانی جانوں کی قربانیوں سے حاصل ہونے والے اس خطے کو دشمن طاقتوں سے حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مشاہیر پاکستان کی عملی جدوجہد سے تحریک پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہوئی،ڈائریکٹربھاولپورمیوزیم محمد زیبرربانی

کامران حیدر نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ اعلیٰ تعلیم، ہنر حاصل کرکے اور دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے کے لئے بھر پور محنت کرے تاکہ وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم ؒ کا کامیاب پاکستان بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں بند قیدیوں کو اپنے وطن سے محبت، اس کی ترقی میں کردار ادا کرنے اور جرائم سے توبہ کرنے کے حوالے سے بھر پورمثبت ذہن سازی کی جا رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com