روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا

دوقومی نظریےکی بنیاد پرحاصل ہونےوالےوطن کی حفاظت سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ہرفرد کی ذمہ داری، ڈاکٹرسائرہ بانو

رحیم یار خان : ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر سائرہ بانو نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو اباؤ اجداد کی قربانیوں سے حاصل ہونے والے خطہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور دلچسپی لینی چاہئے، دو قومی نظریے کی بنیاد پر حاصل ہونے والے وطن کی حفاظت سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ہر فرد کی ذمہ داری ہے،

مثبت  سوچ اور بہترین تعلیم کے حصول سے وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنایا جا سکتا ہے۔ یوم آزادی کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام خصوصاً نوجوان نسل بیش بہا قربانیوں سے حاصل ہونے والے اس خطے کو دنیا کے نقشے پر عظیم مقام دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھاولپور: یوم آزادی پاکستان کی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول میں ہوگی،ڈپٹی کمشنرظہیرانورجپہ

پاکستان کا نوجوان طبقہ یوم آزادی کے موقع پر اس بات کا عہد کریں کہ وہ وطن عزیز کی تعمیرو ترقی اور نیک نامی کے لئے دن رات خلوص دل سے محنت کریں گے اور اقوام عالم میں پاکستان کے مثبت وجود کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے خواب کی تعبیر اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پاکستان کی ترقی کو ممکن بنانا وطن عزیز کے ہر شہری پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پائی جانے والی بے یقینی اور افراتفری سے قطع نظر کر کے پاکستانیت کی سوچ کو پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھاولپور میں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تحریک پاکستان پر مبنی نایاب تصاویر نمائش

پاکستان میں بسنے والا ہر شہری پاکستان کا محافظ ہے اور اپنے وطن کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، 14 اگست کا دن نہ صرف پاکستان کے قیام اور آزادی کا دن ہے بلکہ ہمارے اباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کا خراج عقیدت پیش کرنے کا بھی تقاضا کرتا ہے، ماؤں، بہنوں کی عزت اور بزرگوں کی جانوں کے نذرانے دے کر حاصل ہونے والے خطے کو قائم و دائم رکھنے کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔یہ

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com