پاکستان کرکٹ بورڈ کا ورلڈکپ تک غیر ملکی کوچز کو برقرار رکھنے کا فیصلہ
یوتھ ویژن نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچز کو ورلڈ کپ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ کوچز کو ورلڈ کپ تک تبدیل نہیں کیا جائے گا، مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈبن کو ورلڈ کپ تک برقرار رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم ولڈ کپ کیلئے بھارت بھیجنے کی مخالفت کردی
پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میں غیر ملکی کوچز کی تقرری کے حوالے سے سخت موقف رکھتا ہوں لیکن اگر نجم سیٹھی نے غلط فیصلہ بھی کیا ہے تو ایک دم سے کوچز کو تبدیل کرنا دانشمندی نہیں ہے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈ برن کو وقت ملنا چاہیے، ورلڈ کپ کے بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا ہو گا۔
Load/Hide Comments