آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

قومی سکواش ہیرو حمزہ خان آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئے، اسلام آباد ائیرپورٹ پرشاندار استقبال

 قومی سکواش ہیرو حمزہ خان کا آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قومی سکواش ہیرو حمزہ خان کا آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر حمزہ خان کا شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئیں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔  حمزہ خان کے وطن واپس پہنچنے پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے اعلی عہدیداران سمیت سکواش سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ قومی اسکواش پلیئر کاآرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے استقبال کیا۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے عہددار ، کوچ آصف خان بھی ائرپورٹ پر موجود  تھے۔

یاد رہے کہ حمزہ خان نے 37سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر سکواش  کا ٹائٹل جتوایا ہے۔ اس سے قبل جان شیر خان نے آخری بار 1986 میں ورلڈ ٹائٹل  پاکستان کیلئے جیتا تھا۔  1982 میں سہیل قیصر نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ حمزہ خان پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو شکست دیکر ٹائٹل جیتا تھا۔وزیراعظم شاندار کارکردگی پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ دینگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com