روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

سویڈن میں ایک بار پھر کلام الٰہی جلانے کی ناپاک جسارت

از قلم (کوثر لودھی)

اُمت مسلمہ پر اس وقت بہت کڑا وقت ہے، پوری دنیا میں ہی شاید مسلمان اس طرح غم و غصے میں ہوں، جیسی حالت ہم پاکستانیوں کی ہے۔ قرآن پاک کی پولیس کی نگرانی میں باقاعدہ طور پر توہین کی ناپاک جسارت کی گئی اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی سویڈن کے عیسائی یہ گھنائونی اور ظالمانہ وحشت ناک حرکت کر چکے ہیں مگر اس بار سویڈن حکومت کی ایما پر یہ ناقابلِ برداشت مذموم جسارت کی گئی تاکہ امتِ مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جا سکے۔ یہ کلام پاک تو وہ نسخہ ہے جس کی خوشخبری حضرت عیسیٰ علیہ السلام دے چکے تھے اور باقاعدہ انجیل کے اندر بھی نہ صرف اس بات کا ذکر ہے بلکہ آنے والے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھی ذکر ہے۔ اس کلام پاک میں تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں جو کچھ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پاکۖ پر وحی کی صورت میں جو کچھ نازل کیا، جو  بائبل میں بھی نہیں ہے اور یہ کلام الٰہی تمام آسمانی صحیفوں اور انبیاء کی تصدیق کرتا ہے۔ اسی قرآن مجید میں سورة آلِ عمران ہے، اسی کلام پاک میں سورة مریم ہے، اسی کلام پاک میں سورة طحہٰ جیسی مقدس سورتیں موجود ہیں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کے واقعے کی تصدیق کرتی ہیں۔ اس کتاب میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بارے میں تفصیل کیساتھ واقعات کا ذکر موجود ہے۔ اسی کلام پاک میں حضرت عزیر علیہ السلام سمیت بہت سے انبیاء کے قصے بھی اسی آسمانی صحیفے قرآن مجید فرقان حمید میں موجود ہیں۔ جن میں حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت نوح علیہ السلام، حضرت یونس علیہ السلام، حضرت یوسف علیہ السلام، حضرت یعقوب علیہ السلام، حضرت اسحاق علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسماعیل علیہ السلام، حضرت دائود علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت ادریس علیہ السلام، حضرت ہارون علیہ السلام، حضرت نوح علیہ السلام، حضرت شعیب علیہ السلام، حضرت صالح علیہ السلام سمیت جو نبیوں میں رحمت لقب پانے والا، اللہ تعالیٰ کے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ السلام کا ذکر بھی موجود ہے۔ علاوہ ازیں بے شمار پیغمبروں کا ذکر بھی موجود ہے۔ کیا یہ سویڈن کی حکومت کو معلوم نہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام دوسری بار جب عرش سے اُتریں گے تو امتِ محمدی صلی اللہ علیہ السلام میں شامل ہوں گے جن پر یہ کتابِ مقدس نازل ہوئی۔ پھر وہ بار بار یہ حرکت مسلمانوں کو اذیت دینے کے لئے کر رہے ہیں یا اُس عذاب الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں جو جب جب کسی قوم پر آیا تو پھر اُن کی تباہی کی نشانیاں قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے سامانِ عبرت بنی ہیں۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک کی سورة واقعہ میں فرماتے ہیں، ترجمہ ”اور تم اپنے خدائے بزرگ و برتر کی تسبیح کرو، ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے کہ یہ قرآن بہت بڑے رتبے کا قرآن ہے۔ (جو کتاب محفوظ میں لکھا ہوا ہے) اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں۔ پروردگار عالم کی طرف سے اُتارا گیا ہے۔ کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو؟”  (سورة واقعہ آیت نمبر ٧٤ سے ٨١ تک) چنانچہ اب کی بار نہ صرف پاکستان کی پوری قوم اس سانحہ پر ایک ہو گئی ہے بلکہ نہ کوئی اپوزیشن رہی، نہ کوئی اقلیت رہی، نہ کوئی حکومت، سب ایک Page پر آچکے ہیں کہ وہ اس مذموم جسارت پر سویڈن کی حکومت اور اقوام متحدہ سے شدید احتجاج کریں گے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس خصوصی طور پر بلایا گیا جس میں دونوں ایوانوں اور حکومت و اپوزیشن سمیت سبھی اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم انتہائی دُکھی دل کے ساتھ جمع ہوئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں سویڈن میں دوبارہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی، جس سے پورے عالم اسلام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نہ صرف اس قبیح حرکت کی یہ ایوان مذمت کرے بلکہ ایسے الفاظ میں قرارداد منظور کی جائے جو یہ پارلیمان تجویز کرے اور باقی دنیا میں یہ سفارشات پیش کی جاسکیں۔ اس ضمن میں ایک کمیٹی بنائی جائے جو سفارشات پیش کرے تاکہ قیامت تک دوبارہ کوئی یہ حرکت نہ کر سکے۔ قرآن صبر و حکمت کی تعلیم دیتا ہے۔ کلام پاک میں حضرت مریم کا ذکر ہے، ہم اُن کے مذاہب، اُن کے انبیاء اور بائبل کا احترام کرتے ہیں۔ ہم نے نہ کبھی بائبل کو جلایا، نہ کبھی اس کی بے حرمت کی، تاکہ ہمارے مذہب پر کوئی انگلی نہ اُٹھا سکے۔ یہ دراصل مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑانے کی سازش ہو رہی ہے۔ دنیا میں بسنے والے اربوں مسلمان اس وقت انتہائی دُکھی ہیں۔ عید الاضحیٰ کے دن سویڈن پولیس کی نگرانی میں ایک خبیث، ایک لعنتی شخص سے اس عظیم آسمانی صحیفے، کلام پاک کی بے حرمتی کرنے کی ناپاک حرکت کروائی گئی۔ دنیا کو یہ پتہ لگنا چاہیے کہ ہم مسلمانوں کیلئے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت اور قرآن کی حرمت کیا معنی رکھتی ہے اور اس کے لئے ہم سب کچھ قربان کر سکتے ہیں۔ اب تک جو احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، ہم جمعة المبارک کو یہ کال پورے ملک کو دیتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں اور پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں تاکہ اگر آئندہ وہ اس طرح کی مذموم حرکت کوئی کرے تو پھر وہ ہم سے گلہ نہ کرے۔ انتہائی پاک کلام کے ساتھ جو کچھ اس خبیث شخص نے کیا، اس کی خباثت کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ سعودی عرب نے بھی اس حرکت پر شدید احتجاج کیا اور او آئی سی کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے۔ اب سویڈن حکومت اس فعل کی مذمت کر رہی ہے۔ اسی طرح کا واقعہ ہونے ہی کیوں دیا گیا۔ Freedom of Speech کی آڑ میں کوئی ہمارے پاک کلام کی نعوذ باللہ توہین کرتا ہے تو اس کے لئے ہم اقوام متحدہ بھی جائیں گے اور باقی تمام ممالک کے ساتھ بھی رابطہ کریں گے۔ سویڈن یہ حرکت پہلے بھی کر چکا ہے۔ اُنہوں نے نیوزی لینڈ کے اندر نماز پڑھتے مسلمانوں کو شہید کرنے پر وہاں کی حکمران نے جو ایکشن لیا اسے دھراتے ہوئے کہا کہ 8 جون کو پوری دنیا یاد کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوپ فرانسز نے  پہلے ہی مذمت کر دی ہے جس کے لئے میں اُن کا شکر گزار ہوں اور وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ فوری طور پر ایک اجلاس بلوائیں اور سخت مذمت کی جائے اور ان ممالک کو جو دوسرے مذاہب پر حملہ آور ہوتے ہیں ہم انشاء اللہ یہ معاملہ بھر پور انداز میں اُٹھا کر اس قرارداد کو سویڈن کی حکومت تک پہنچائیں گے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ارجہ ریاض نے شدید الفاظ میں اس ناپاک حرکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سویڈن کی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ملعون شخص کو عبرت ناک سزا دے کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور سویڈن کی حکومت اور عوام پوری دنیا کے مسلمانوں سے فی الفور معافی مانگیں۔ سینیٹر وسیم شہزاد نے کہا کہ ہم تمام دنیا سے ہر طرح کا تعاون کرتے ہیں، ہم ہر جگہ پر اپنے امدادی دستے بھیجتے ہیں۔ یورپ کو جب ضرورت پڑتی ہے تو سارے اسلامی ممالک اُن کے کام آتے ہیں لیکن ہم اُن کی اس گندی اور ناپاک حرکت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ اس کا جواب اُنہیں دینا ہو گا۔

بہر حال اگر اب بھی دنیا کے مسلمان نہ اُٹھے تو پھر سوائے پچھتاوں کے کچھ باقی نہیں رہے گا۔ اس کلام کی حفاظت کا ذمہ تو اللہ وحدہ لاشریک نے خود لے رکھا ہے۔ مگر اس کلام کو پڑھنے اور ماننے والے امتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو خود کو مسلمان کہلواتے ہیں اور اس عظیم کتاب مبارک کی تلاوت کرتے ہیں وہ اس وقت نہ اُٹھے تو غیر مسلم یہ ناقابل برداشت فعل بار بار دہرائیں گے تاکہ اسلامی ممالک اور پوری عیسائی دنیا کے مابین ایک خانہ جنگی شروع ہو جائے اور اس تمام سازش کے پیچھے یہودی لابی اور بھارتی ہندو شامل ہو سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com