پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر، محترمہ جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور روس کا کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم پاکستان کا اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 درجے کا زبردست اضافہ چین کا تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی 9 امریکی کمپنیوں کی املاک منجمد کرنے کا اعلان بغیر فضل الرحمان کی حمایت کے آئینی ترامیم ناممکن ہے، بلاول بھٹو سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری دے دی مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترامیم کو ناقابل قبول اور ناقابل عمل قرار دے دیا پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان ریلی سے قبل گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع آئینی ترمیم کے بجائے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، مفتاح اسماعیل حکومت کا آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیرِ قانون اعظم نزیرتارڑ

اے وطن ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں

تحریر محمد اسد نعیم (شعبہ تعلقات عامہ) اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور

(شعبہ تعلقات عامہ) اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نوابین ریاست بہاول پور کی یادگار اور اسلامی نشاط ثانیہ کی عظمت و سطوت کی ایک بڑی نشانی ہے۔ اس جامعہ کی بنیاد ملت اسلامیہ کی عظیم درسگاہ جامعہ الازھر مصر قاہرہ کی طرز پر رکھی گئی تھی تاکہ برصغیر کے مسلمانوں کی ایک شاندار علمی دانش گاہ وجود میں آے جو امت کی علمی میراث کی محافظ اور نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی امین و نگہبان ہو.

یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تمام کیمپسز میں خصوصی تقریبات اور سیمینار منعقد ہوئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے والہانہ عقیدت اور محبت کے جذبات رکھتا ہے۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شہداء ہمارا سرمایہ ہیں، انہی کی قربانیوں کے باعث ہم آزاد فضاؤں میں جی رہے ہیں۔ شہداء کے تقدس اور حرمت کا خیال رکھتے ہوئے وطن عزیز کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔ وائس چانسلر نے بہاول پور گیریژن میں یاد گار شہداء پر حاضری دی اور عظیم شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ وائس چانسلر نے اساتذہ، افسران اور طلباء وطالبات کے ہمراہ ہیڈ سلیمانکی سیکٹر کی سرحدی چوکی کا دورہ کیا اور پنجاب رینجرز کے زیر اہتمام پرچم اتارنے کی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اس مو قع پر انہوں نے نشان حیدر پانے والے میجر محمد شبیرشریف شہید کی جرات اوربہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

میجر محمد شبیرشریف شہید نشان حیدر و ستارہ جرات نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں اسی سرحد پر بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے بہت بڑے علاقے پر قبضہ کیا اوراسے شکست فاش دی۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر مادر وطن کے دفاع میں مصروف عمل پنجاب رینجرکے جوانوں سے ملاقات کی اور دن رات ہر طرح کے حالات میں وطن کی سرحدوں کی نگہبانی پر ان کے عظم اور حوصلے کی تعریف کی۔ وائس چانسلر نے وہاں بارڈر پوسٹ کے میوزیم میں آویزاں 1965اور 1971 کی جنگوں اور شہداء کی یادگار تصاویر بھی دیکھیں۔ دریں اثناء نظریہ پاکستان سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے اساتذہ اور طلباء وطالبات نے ضلعی انتظامیہ بہاول پور کی جانب سے یوم تکریم شہداء کے لیے نکالی گئی خصوصی ریلی میں شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ اور طلباء وطالبات کے وفد نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔ اس دورے کا اہتمام شعبہ تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے آئی ایس پی آر کے اشتراک سے کیا تھا۔ وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا تفصیلی دورہ کیا اور شرکا کو 9مئی کے افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی ۔ جناح ہاؤس لاہور کے دلخراش مناظردیکھنے کے بعد وفد میں شامل فیکلٹی ممبران ڈاکٹر ضیا ء الرحمن، ڈاکٹر رمضان طاہر اور مرینہ رشید نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ 9مئی کا سانحہ انتہائی ہولناک ہے کہ اس نے پوری قوم کو لرزا کر رکھ دیا۔

اس بے رحم واقعہ کے بعد پوری قوم افسردگی اور ذہنی اذیت کا شکار ہے۔ کسی بھی قوم کے لئے اُس کی حساس تنصیبات، تاریخی عمارات اور ثقافتی ورثہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ ان کی حفاظت اور احترام پوری قوم پر لازم ہے۔ یہ قومی یکجہتی اور سلامتی کی علامت ہوتے ہیں۔ ان تاریخی عمارتوں اور قومی اثاثوں پر حملہ اس ملک کی سلامتی اور شناخت پر حملے کے مترادف ہوتا ہے۔ ہم اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے وائس چانسلر، طلباء ، اساتذہ اور دیگر شعبہ جات کی طرف سے اس واقعہ کی پُر زور مذمت کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم اس موقع پر اپنے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ہماری آزادی کی نعمت کی ہر دور میں حفاظت کی۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اِدارے مکمل تحقیقات کے بعد سانحہ 9مئی میں ملوث افراد کو ملکی قوانین کے تحت کڑی سے کڑی سزا دیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ جناح ہاؤس لاہور کے دورے کے بعد وفد نے واہگہ بارڈر پر شام کو پرچم اُتارنے کی تقریب میں شرکت کر کے ملی بیداری اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com