ڈالر کی الٹی گنیتی شروع؟
یوتھ ویژن نیوز :دنیا کی بڑی معیشتوں میں اس وقت سوال گونج رہا ہے کہ آیا آئندہ وقت میں امریکی ڈالر اپنا تسلط برقرار رکھ پائے گا یا نہیں؟
بین الاقوامی تجارت میں ڈالر کو چین کی کرنسی یوآن کے چیلنج کا سامنا ہے۔ یوآن کا اثر انتہائی سست روی کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔
جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا چین تنازع کے ماہر پروفیسر فرینک تانگ نے 27 مارچ 2023 کو ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں لکھا تھا کہ ایک دہائی قبل جب چین نے تجارتی لین دین یو آن میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس وقت سے لیکر بیرون ممالک میں یو آن کا استعمال مضبوط ہوا ہے۔
انہوں نے لکھا تھا کہ عالمی تجارت میں ڈالر کی نمائندگی اس کی اقتصادی طاقت کے مقابلے میں زیادہ ہے، عالمی ادائیگیوں میں اس کا تناسب 41.1؍ فیصد، عالمی سطح پر غیر ملکی کرنسی کے لین دین میں 88 جبکہ ایس ڈی آر باسکٹ میں ڈالر کا حصہ 41.73؍ فیصد ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ عالمی سطح پر مجموعی جی ڈی پی میں چائنیز یو آن کا حصہ 18؍ فیصد ہے اور اس کے تقابل میں یوآن کی رسائی بہت کم ہے۔