روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

600 افراد کو3 ارب ڈالرصفرشرح سودپر دیئے جانے کا انکشاف،سٹیٹ بینک کوافراد کی فرہست پیش کرنے کا حکم

چیئرمین قائمہ کمیٹی قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں 600 افراد کو 3 ارب ڈالر صفر شرح سودپر دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، چیئرمین کمیٹی قیصر احمد شیخ نے کہا کہ یہ رقم پی ٹی آئی کے دور میں سٹیٹ بینک نے ادا کی ہے، سٹیٹ بینک ان افراد کی فہرست پیش کرے۔ 

تفصیلات کےمطابق 600 افراد کو 3 ارب ڈالر صفر شرح سودپر دیئے جانے کا انکشاف ہونے پرقائمہ کمیٹی برائے خزانہ کااجلاس ہوا۔

 چودھری برجیس طاہرکاکہناتھاکہ چیئرمین صاحب یہ سوال جو آپ نے اٹھایا ہے یہ بہت اہم ہے ،ان چھ سو لوگوں کی تفصیلات پارلیمنٹ کی کمیٹی میں پیش کی جائیں، 

 چیئرمین قائمہ کمیٹی قیصر احمد شیخ کاکہناتھاکہ یہ رقم پی ٹی آئی کے دور میں سٹیٹ بینک نے ادا کی ہے، سٹیٹ بینک کے پاس ان افراد کی فہرست موجود ہے، سٹیٹ بینک ان افراد کی فہرست پیش کرے۔

 ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کاکہناتھاکہ یہ قرض کمرشل بینکوں کی جانب سے دیا گیا اور انہوں نے اس کی توسیع کی، ڈپٹی ٹرف کی سہولت کورونا کے دنوں میں دی گئی تھی، کورونا کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی ہوئی تھی، کورونا میں ہمیں کہا گیا کہ یہ سکیم نہ لائی جائے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کامزیدکہناتھاکہ آج بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا فقدان ہے، عالمی مالیاتی ادارے ہمیں لانگ ٹرم قرض نہیں دے رہے ہیں،یہ قرض کاروباری افراد کو دیا گیا اور کم شرح سود پر دیا گیا۔

 رہنماپیپلزپارٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کاکہناتھاکہ کن شرائط کی بنیاد پریہ قرض دیا گیا سٹیٹ بینک بتائے۔

جس کے جواب میں ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کاکہناتھاکہ یہ خفیہ معلومات ہیں اور بینکوں کے قواعد یہ معلومات دینے کے پابند نہیں، یہ قرض چھوٹے کاروبار اور زراعت کو بھی دیا جاسکتا ہے۔

لیگی رہنماعائشہ غوث پاشاکاکہناتھاکہ اس پر ان کیمرہ اجلاس رکھ لیں تمام تفصیلات مہیا کی جائیں گی۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی قیصر احمد شیخ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ اس پر سٹیٹ بینک ان کیمرہ بریفنگ دے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com