سعودی عرب کا پاکستان کو2 ارب ڈالرامداد دینےکا اعلان ،ڈالرسستا ہوگیا
یوتھ ویژن نیوز : امریکی ڈالر کئی روز اڑان بھرنے کے بعد آج نیچے آیا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر امداد کی خبروں سے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3روپے60 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے42 پیسے بند ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 292 روپے پر فروخت ہورہا ہے
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 440 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزار 157 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 717 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Load/Hide Comments