روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

پاکستان نے بنگلہ دیش کو ڈھاکہ ٹیسٹ میں اننگز اور 8 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی، فالو آن کا شکار بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 205 رنز بنا کر آئوٹ، ساجد خان کو میچ میں 12 وکٹیں لینے پر مرد میدان قرار دیا گیا

ڈھاکہ۔ (علی رضا غوری سے ):پاکستان نے ساجد خان کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو ڈھاکہ ٹیسٹ میں اننگز اور 8 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔

بارش سے متاثرہ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز فالو آن کا شکار بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں بھی پاکستان کی مضبوط بائولنگ کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 205 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ شکیب الحسن 63 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ساجد خان نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بائولنگ کی اور 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، انہیں میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔

عابد علی سیریز کے بہترین پلیئر قرار پائے۔ بدھ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں بنگلہ دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 76 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو بقیہ کھلاڑی گزشتہ روز کے سکور میں محض 11 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے، اس طرح میزبان ٹیم 86 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

شکیب الحسن 33 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان کی طرف سے ساجد خان نے تباہ کن بائولنگ اور 42 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ فالو آن کا شکار بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں بھی پاکستان کی مضبوط بائولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 205 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ شکیب الحسن، مشفق الرحیم اور لٹن داس کے علاوہ کوئی بھی بنگلہ دیشی بلے باز پاکستانی بائولرز کو جم کر نہ کھیل سکا، شکیب الحسن نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

مشفق الرحیم بدقسمت رہے اور 48 کے انفرادی سکور پر رن آئوٹ ہو گئے جبکہ لٹن داس نے 45 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ شادمان اسلام 2، محمود الحسن 6، کپتان مومن الحق 7، نجم الحسن شانتو 6، مہدی حسن میراز 14، تیج الاسلام 5 اور خالد احمد بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہو گئے۔

ساجد خان نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ساجد خان کو میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ عابد علی کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بھی بنگلہ دیش کو کلین سویپ شکست دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com