ساجد خان بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کی ایک اننگز میں8 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی سپنر بن گئے
ڈھاکہ۔ (علی رضا غوری سے ):ساجد خان بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کی ایک اننگز میں8 وکٹیں لینے والے پاکستان کے دوسرے آف سپنر بن گئے۔ 28 سالہ ساجد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تباہ کن بائولنگ کی اور42 رنز کے عوض 8 کھلاڑی آئوٹ کئے۔
ان سے قبل ثقلین مشتاق بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سرفراز نواز اور عبدالقادر اننگز میں 9،9 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ سرفراز نواز نے آسٹریلیا کے خلاف 1979 میں اننگز میں 9 کھلاڑی آئوٹ کئے تھے جبکہ عبدالقادر نے انگلینڈ کے خلاف 1987 میں اننگز میں 9 شکار کئے۔
Load/Hide Comments