سابق وفاقی وزیرشیخ وقاص اکرم کپتان کے کھلاڑی بن گئے
یوتھ ویژن نیوز: جھنگ کے معروف سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کی عمران خان سے ملاقات، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔
جھنگ سے معروف سیاسی شخصیت اور سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں خصوصی ملاقات کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں بم دھماکہ 5 صحافیوں سیمت 9 افراد جاں بحق
ملاقات کے دوران مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف چودھری فواد حسین، شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی بھی موجود تھے ۔شیخ وقاص اکرم کا چیئرمین تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک اور منشور کی مکمل حمایت کا بھی اعلان بھی کیا۔
عمران خان چیئرمین تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
Load/Hide Comments