ہمارے جسم میں ہونے والی سوزش کی پانچ عام وجوہات کون سی ہیں؟
جسمانی سوزش آج کل ایک عام بیماری بن گئی ہے۔ ’انفلیمیشن‘ یعنی سوزش جسم کی قوت مدافعت کی جانب سے بیرونی حملے کے خلاف ردعمل ہے۔
یہ حملے کچھ بھی ہوسکتے ہیں جیسے جراثیم، وائرس، زخم یا چوٹ وغیرہ۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ماہر غذائیات انجلی مکرجی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوزش کی اقسام کے بارے میں بتایا ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ جسمانی سوزش کی پانچ عام وجوہات کون سی ہیں؟
دباؤ:
ذہنی یا جسمانی دباؤ کی وجہ سے سوزش ہو سکتی ہے۔ کسی بھی قسم کا دباؤ سوزش کی وجہ بن سکتا ہے۔
آلودگی:
بنیادی طور پر آلودگی ہر جگہ ہوتی ہے چاہے وہ ہوا ہو جس میں ہم سانس لیتے ہیں یا پانی ہو جسے ہم پیتے ہیں۔ اس آلودگی کی باعث بھی ہمارے جسم میں سوزش پیدا ہو سکتی ہیں۔
چوٹ کا لگنا:
جسم میں سوزش کے ہونے کی ایک اور بڑی وجہ کسی چوٹ کا لگنا ہے۔ چوٹ کسی بھی فرد کو کسی بھی وقت لگ سکتی ہے۔ انسانی جسم میں سوزش ہڈی ٹوٹنے، ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے یا کٹ لگنے کے باعث ہوتی ہے۔
انفیکشن:
جسم میں سوزش کی ایک وجہ انفیکشن کا بھی ہونا ہے۔ انفیکشن پیراسائٹس، جرثومے، وبا، بیکٹریل انفیکشن اور فنگل انفیشیکشن کے ذریعے ہوتی ہے۔ اس قسم کی کسی بھی انفیکشن کے باعث سوجن ہو سکتی ہے۔
موذی بیماریاں:
اگر آپ ٹائپ 2 کی ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر یا اتھرائیٹس کا شکار ہیں تو آپ کا جسم خود بخود سوزش سے نبزد آزما ہے۔ انجلی مکرجی کہتی ہیں کہ ’دباؤ، انفیکشن اور موذی امراض آپ کے جسم میں سوزش پیدا کر سکتے ہیں۔‘