پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ڈھاکہ ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش کی نذرہو گیا
ڈھاکہ۔ (علی رضا غوری سے ):پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ ڈھاکا میں مسلسل بارش کے باعث ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا۔ بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل 6.2 اوورز کے بعد ہی ختم کردیا گیا تھا جبکہ پہلے دن کا کھیل بھی کم روشنی کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پیر کو ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 188 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر کرنا تھا۔ بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Load/Hide Comments