روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

نیئر حسین بخاری کا بیٹا کے پی کی نگران کابینہ میں مشیر بن گیا

یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حسین سے )خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے کابینہ میں شامل نیئرحسین بخاری کے بیٹےجرار حسین بخاری کے حوالے سے تحقیقات کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اپنے مشیر جرار حسین بخاری سے متعلق لاعلم نکلے۔

 نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے کہا کہ ابھی علم ہوا ہے کہ جرار حسین کا تعلق خیبر پختونخوا سے نہیں ہے، معلوم نہیں تھا کہ جرار حسین پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کے بیٹے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے جرار حسین بخاری کے بارے میں تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ ان کا تعلق کس علاقے سے ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ کے پی اعظم خان نے کہا کہ جرار حسین کا نام گورنر  کے پی اور دیگر  سیاسی جماعتوں نے دیا تھا۔ مجھے بتایا گیا تھا کہ جرار حسین کا تعلق صوبے سے ہے، چھان بین کی جائے گی، اگر جرار حسین کا تعلق صوبے سے نہ ہوا تو  پھر انھیں مشیر نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جرار حسین بخاری امپورٹڈ مشیر ہیں، ساری نگراں صوبائی کابینہ امپورٹڈ ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جرار حسین میں ایسی کیا قابلیت تھی کہ انہیں مشیر مقرر کیا گیا، خیبرپختونخوا میں ان کو کوئی نہ ملا تو دوسرے صوبوں سے لوگوں کو مشیر لگایا جانے لگا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com