ایک دوسرے کو جیل میں ڈالنےسےملکی معشیت بہتر نہیں ہوگی
مسلم لیگ (ن )کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کو جیل میں ڈالنے سے ملک کے معاشی حالات بہتر نہیں ہوں گے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان کا کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ سیاسی نظام میں وہ اہلیت نہیں رہی کہ ملک کے مسائل حل ہوں، اس کے لیے کمیشن بنا دیں جو فیصلہ کرے کہ کون ان حالات کا ذمے دار ہے، ہم سب ان حالات کے ذمے دار ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کا افسوس ناک واقعہ ہوا، پہلے بھی ملک کو ان حالات کا سامنا تھا جن کا مقابلہ کیا گیا، اب بھی ان حالات کا سامنا کرنا ہے، کل ہمارا سیمینار تھا مگر واقعے کی وجہ سے مناسب نہیں سمجھا کہ سیمینار کیا جائے۔
Load/Hide Comments