پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایم ایف کا پاکستان سے مزید سخت انسدادِ بدعنوانی اقدامات کا مطالبہ صبا قمر یونیسیف کی پہلی پاکستانی بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر مقرر عمران خان جیسا ستارہ پاکستان میں پیدا نہیں ہوا، افت عمر کا بڑا دعویٰ پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ڈی چوک پراحتجاج کی کال معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے اسلام آباد میں سعودی وزیر کا پرتپاک استقبال، بچوں نے پھول پیش کیے ڈپٹی کمشنربہاول نگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات پر سخت ہدایات کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا غیر متوقع فیصلہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی عالمی رینکنگ میں بڑی کامیابی، ٹاپ 10 پاکستانی جامعات میں جگہ بنالی آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پرمرکزی مسلم لیگ کاکراچی میں احتجاج

یوتھ ویژن نیوز (  محمد افضل )پاکستان مرکزی مسلم کراچی کی جانب سےپیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،منی بجٹ اور مہنگائی کے خلاف شاہراہ فیصل پرعوامی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

عوامی احتجاجی مظاہرے میں سول سوسائٹی کے نمائندے،اساتذہ کرام،طلباء اور  شہریوں  نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔شرکاء نے ’’پلے کارڈز اور بینرز‘‘ اٹھا رکھے تھے۔جن پر مہنگی بجلی ، مہنگا پیٹرول ،مہنگا آٹا اور سستی موت،حکمرانوں پاکستان کو جینے دو،مہنگائی کی چھری سے کب تک عوام کا گلا کٹتا رہے گا؟جیسے نعرے درج تھے-اس موقع پر شرکاءوقائدین نےمہنگائی ،منی بجٹ اورپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سخت مذمت کی۔مظاہرین نے نرسری سے شاہراہ قائدین تک واک کیا ۔مظاہرےسے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر شہباز عبدالجبار،سندھ کے میڈیا سیکٹری سلیم الیاس ،کراچی کے جنرل سیکٹری مہدی اسحاق ودیگر قائدین نے خطاب کیا ۔ شہباز عبدالجبار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات و گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت 170ارب روپے کے منی بجٹ اور نئے ٹیکسز کا نفاذ ایک  ظالمانہ اور عوام دشمن فیصلہ ہے۔ عوام 2 وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں ۔ حکمران نئی گاڑیاں اورروزانہ کوئی  نیا وزیر یا مشیر حلف اٹھاتا ہے۔ حکومت عوام پر ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنے اخرات کم کرے ۔ حکومت غریب نہیں بلکہ غربت مٹانے پر توجہ دے۔عوام کو عزت سے دو وقت کی روٹی ، سستا آٹا،چینی سمیت سستی اشیائے خوردونوش چاہئیے۔ منی بجٹ مہنگائی کانیا طوفان لائےگا۔ جس کا براہ راست بوجھ غریب عوام پر پڑے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر آنے والی حکومت بجٹ کے بعد نت نئے ٹیکسز عائد کرکے مہنگائی میں اضافہ کردیتی ہے جس کاخمیازہ عوام  ہی بھگتتی ہے۔ارکان پارلیمنٹ ،بیوروکریسی کو مفت پیٹرول کی سہولت بند کی جائے ۔سندھ میڈیا کے سیکٹری سلیم الیاس کا کہنا تھا کہ آج خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے، ایک طرف مہنگائی اور بے روزگاری دوسری جانب بدامنی ہے، ملک میں مساجد تک محفوظ نہیں نوجوان بے روزگاری اورحالات سے مایوس ہوکر نشے کے عادی ہوگئے۔ مہنگائی کم کرنے کی دعویدار اتحادی حکومت اور لانگ مارچ کرنے والے خود مہنگائی میں اضافہ کر رہے ہیں ۔

سلیم الیاس کا کہنا تھا کہ قرض مختلف حکومتوں نے لیا ، حکمران ٹولے نے اسے اپنی شاہ خرچیوں پر لٹایا اور ملک کے بچے بچے کو ان قرضوں میں جکڑ دیا ۔ آج حکمرانوں کے بجائے ساری قربانیاں عوام سے لی جا رہی ہیں ۔ کراچی کے جنرل سیکٹری مہدی اسحاق کا کہنا تھا کہ بجلی ، گیس ، پیٹرول سمیت ہر چیز مہنگی اور حالیہ منی بجٹ نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے ۔ایک دوسرے پر الزام تراشیاں اور آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے عوام کو مہنگائی سے نجات نہیں دلائی جا سکتی ۔ موجودہ اور سابق تمام حکومتیں مہنگائی اور مسائل کی ذمے دار ہیں انہیں اپنی نا اہلی اور ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے ۔ ملک اور قوم کو مسائل اور موجودہ معاشی بحران سے نجات دلانے کےلیے ایک ایماندار اور دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سوائے کرپشن اور لوٹ مار کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ۔آج ہر شخص دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور غلط فیصلوں کی سزا مجبور‘ بے کس اور مہنگائی میں دبے عوام عرصہ دراز سے بھگت رہے ہیں ۔معیشت کے حالت سنبھلتے نظر نہیں آ رہی آسمان کو چھوتی مہنگائی ،پٹرول   ، بجلی، گیس اور اشیائے خوردنوش  کی بڑھتی قیمتیں  غریب عوام کے ہوش اڑا رہی ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوامی آواز بن کر ابھری ہے۔ہماری مہنگائی کے خلاف مہم جاری رہے گی۔اسے مزید تیز کیا جائے گا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com