پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایم ایف کا پاکستان سے مزید سخت انسدادِ بدعنوانی اقدامات کا مطالبہ صبا قمر یونیسیف کی پہلی پاکستانی بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر مقرر عمران خان جیسا ستارہ پاکستان میں پیدا نہیں ہوا، افت عمر کا بڑا دعویٰ پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ڈی چوک پراحتجاج کی کال معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے اسلام آباد میں سعودی وزیر کا پرتپاک استقبال، بچوں نے پھول پیش کیے ڈپٹی کمشنربہاول نگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات پر سخت ہدایات کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا غیر متوقع فیصلہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی عالمی رینکنگ میں بڑی کامیابی، ٹاپ 10 پاکستانی جامعات میں جگہ بنالی آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

شیخ رشید ضمانت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق شیخ رشید کی روبکار جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے جاری کی۔ شیخ رشید کے وکلاء روبکار لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے ۔دوسری جانب  شیخ رشید کی رہائی کا سن کر عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی ۔کارکنوں نےہاتھوں میں شیخ رشید کے بینرز اٹھارکھے تھے ، اس موقع پر شیخ رشید کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری پرعمران خان کےقتل کی مبینہ منصوبہ بندی کا الزام لگانے سے متعلق کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔ 

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آصف زرداری پرعمران خان کےقتل کی مبینہ منصوبہ بندی کا الزام لگانے سے متعلق کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید نے بیان دیا کہ انہوں نے عمران خان سے یہ معلومات لیں ، شیخ رشید سے آصف زرداری کے خلاف عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے شواہد نہیں ملے، شیخ رشید کی بیان کی تفصیلات پیمرا سے حاصل کی گئیں۔

ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے موقف اختیار کیا کہ جو حکومت میں ہیں وہ کل اپوزیشن میں ہوں گے، شیخ رشید نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور بلاول بھٹو زرداری کو ننگی گالیاں دیں، شیخ رشید ایک سینیئر سیاست دان ہیں، ان کی گفتگو پارلیمانی ہونی چاہیے اگر تو یہ جرم نہیں دہراتے اور بیان حلفی دیتے ہیں توعدالت دیکھ لے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سب ایک ہی قسم کی گفتگو کرتے ہیں، سب پارلیمانی ہے، ہمیں پرائمری اسکول کے نصاب سے ہی تربیت شروع کرنی پڑے گی۔

شیخ رشید احمد کے وکیل سلمان اکرم راجانے عدالت کے روبرو اپنے دلائل میں کہا کہ یہ کیس ہی نہیں ہے جو ایڈووکیٹ جنرل بیان کررہے ہیں، شواہد میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ بیان سے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے درمیان کوئی تصادم ہوا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شیخ رشید کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔

واضح رہے کہ شیخ رشید نے آصف زرداری پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ایک کالعدم تنظیم کو عمران خان کے قتل کے لے پیسے دیئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما راجا عنایت نے شیخ رشید کے خلاف سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے پر شکایت درج کرائی تھی۔

شکایت گزار کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ پولیس نے آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر مقدمہ درج کیا تھا، جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 120-بی، 153 اے اور 505 شامل کی گئی تھیں۔

جس پر شیخ رشید کو 2 فروری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں اسی روز اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ شیخ رشید کی درخواست ضمانت 2 ماتحت عدالتوں نے مسترد کردی تھیں ، جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com