انتخابات کیلئے وکلاء کردار ادا کرنا ہوگا،عمران خان
یوتھ ویژن نیوز ( واصب غوری سے ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات کو التوا میں ڈالاگیاتوجیل بھروتحریک شروع کریں گے۔وکلامیرے ہمراہ تحریک کا ہراول دستہ بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن کا چین کو انتباہ:امریکی خود مختاری خطرے میں ڈالی تو جواب دیں گے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا وکلا رہنماؤں سے ملاقات میں کہنا تھا کہ حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے وکلا کو کردار اداکرنا ہوگا۔میری جنگ ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے ہے۔
دریں اثنا سابق وزیراعظم عمران خان کاٹویٹ ٹمیں کہنا تھا کہ گجرات میں پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر چھاپوں،حامیوں کے اغواء،گرفتاریاں امپورٹڈ حکومت، سرپرستوں کی جانب سے حامیوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے روا رکھی جانے والی ننگی فسطائیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوگر کے مریضوں کے لیے ذہنی دباؤ کتنا خطرناک ہے؟
گجرات میں چودھری پرویزالہٰی کی رہائشگاہ پر پولیس کے پےدر پےچھاپوں،انکےحامیوں+ساتھیوں کےاغواء اور بلاجوازگرفتاریوں کی شدید مذمت کرتاہوں۔ یہ سب امپورٹڈسرکار اور اسکےسرپرستوں کیجانب سےہمارے حامیوں کوخوفزدہ کرنےکیلئےروا رکھی جانےوالی ننگی فسطائیت ہے۔محض یاد دہانی کیلئےعرض ہےکہ