روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

سیالکوٹ واقعہ پر پوری قوم متحد ہے، انتہاءپسندی کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں، تمام سیاسی قیادت انتہاءپسند کی حساسیت سے آگاہ ہے، حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے نوجوانوں کے پیچھے کھڑی ہے، چوہدری فواد حسین

اسلام (عمران قذافی سے ):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ پر پوری قوم متحد ہے، انتہاءپسندی کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں، تمام سیاسی رہنما انتہاءپسندی کی حساسیت سے آگاہ ہیں،

سری لنکا کے شہری کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس پر ہر پاکستانی کا سرشرم سے جھک گیا ہے، پاکستان ایک پروگریسو ملک ہے، ہمارے ادارے اور جمہوریت مضبوط ہیں، سیاست تب ہوگی جب ہمارے ہاں امن و امان ہوگا، سیاست اور جمہوریت کے لئے امن ضروری ہے، حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے نوجوانوں کے پیچھے کھڑی ہے،

وزارت بین الصوبائی رابطہ اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو ایک شاندار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہے جس میں 6 ہزار ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان مشعل جلا کر اس پروگرام کا آغاز کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر پوری پاکستان قوم متحد ہے، پاکستان کی 22 کروڑ آبادی میں معتدل مزاج کے لوگ شامل ہیں، یہی لوگ پاکستان کے آگے بڑھنے کی امید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کی قیادت کو ٹیلیفون کر کے سانحہ سیالکوٹ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے عوام اور سیاسی قیادت نے بھی اس سانحہ پر ردعمل کا اظہار کیا کہ بحیثیت قوم ہم انتہاءپسندی سے نمٹنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال، مصطفی نواز، مولانا فضل الرحمان کے سانحہ سیالکوٹ پر ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ہاں ایسی سیاسی لیڈر شپ موجود ہے جسے اس خطرے کا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی پسند ملک ہے، ہمارے ادارے اور جمہوریت مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اس وقت ہوگی جب ہمارے ہاں امن ہوگا، سیاست اور جمہوریت کے لئے امن ضروری ہے۔

کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت یہ شاندار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہے جس میں 15 سے 25 سال کی عمر کے 6 ہزار ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ایتھلیٹس میں 3300 نوجوانوں کے علاوہ 2700 لڑکیاں بھی شامل ہیں جو خوش آئند ہے،

اس بات پر خوشی ہوئی کہ ملک کی سیاست اور معیشت سمیت کھیلوں کے شعبہ میں لڑکیاں برابر کی حصہ دار ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مشعل جلا کر سپورٹس میلے کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں ہر ڈویژن کو ریجن ڈیکلیئر کر کے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تقریباً سات بڑے کھیل شامل کئے گئے ہیں،

اس ایونٹ سے پاکستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت ہماری سیاست اور معیشت میں تنزلی کے ساتھ ساتھ سپورٹس بھی تنزلی کا شکار تھی، ہماری اولمپکس کی کارکردگی پر بہت تنقید کی جا رہی تھی، ہاکی اور سکواش بھی تقریباً ختم ہو چکی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدماات اٹھائے جا رہے ہیں، طویل عرصے بعد آج پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو پاکستان کے تحت پاکستان کے تمام ڈویژنز کو ریجنز ڈیکلیئر کر کے یہاں آنے کا موقع دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل ہی واحد راستہ ہے جس سے ہم اپنی نوجوان نسل کو صحیح سمت میں گامزن کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو پروگرام شروع کرنے پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور معاون خصوصی عثمان ڈار کو مبارکباد پیش کی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com