صدرمملکت عارف علوی کی عمران خان سے ہنگامی ملاقات،انتہائی قدم سے روک دیا
صدر مملکت عارف علوی خصوصی طیارے پرلاہور پہنچ گئے۔زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ہنگامی ملاقات کی اور انتہائی قدم اٹھانے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے پریس کانفرنس کا اعلان کیا جس میں وہ اہم قدم اٹھانے والے تھے۔ صدرمملکت عارف علوی ہنگامی طور پر خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے لاہور پہنچے اور ایئرپورٹ سے سیدھا زمان پارک جاکر عمران خان سے ملاقات کی۔
صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اہم پیغام پہنچایا اور انتہائی قدم اٹھانے کی بجائے معاملہ صبرو تحمل سے حل کرنے پر زور دیا۔
عمران خان سے ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے س بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی آج رات گورنر ہاؤس میں قیام کریں گے جہاں ان کی بیورو چیفس اور ایڈیٹرز کے ساتھ ملاقات شیڈول ہے۔ اس کے علاوہ عارف علوی کل (26 جنوری ) کو صبح 11 بجے فلیٹیز ہوٹل میں ورچوئل یونیورسٹی کا کنونشن میں شرکت بھی کریں گے۔اس کے بعد 27 جنوری کو صدر مملکت صبح 10 بجے لمز یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گے۔