پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ون ڈے سیریز کے لئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

westindes vs pakistan

کراچی۔ (علی رضا غوری سے):نیشنل اسٹیڈیم شائقین کے لیے 100 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ اس سال کی سب سے کامیاب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے دستیاب ہو گا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز 13 سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ہفتہ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کرکٹ شائقین کو اپنے سپر اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے میں مدد کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں 250 سے 2 ہزار روپے تک مقرر کی ہیں۔

جنرل انکلوژرز (انتخاب عالم، اقبال قاسم، محمد برادران، نسیم الغنی اور وسیم باری) میں نشستوںکی قیمت 250 روپے ہے۔ فرسٹ کلاس انکلوژرز (آصف اقبال، ماجد خان، قائد، وقار حسن اور ظہیر عباس) کی ٹکٹیں500 روپے میں دستیاب ہوں گی۔

پریمیم انکلوژرز (عمران خان اور وسیم اکرم) ایک ہزار روپے اور وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود، حنیف محمد، جاوید میانداد) کی ٹکٹس 2 ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔یہ ٹکٹ آن لائن (www.bookme.pk)، ٹیلی فون(0092 313 778 6888) یا باکس آفس اور M&P آئوٹ لیٹس کے ذریعے خریدی جاسکتی ہیں۔ہر عمر کے شائقین 2021 کے سب سے کامیاب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بلے باز محمد رضوان اور نمبر ایک رینک والی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیم کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر دیکھ سکیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رہنما اصول کے مطابق12 سال سے زائد عمر کے افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگوانا ضروری ہے، جبکہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے کسی قسم کی ویکسینیشن کی ضرورت نہیں۔ ٹکٹ سی این آئی سی اور نادرا سے جاری کردہ امیونائزیشن سرٹیفکیٹ کووڈ19 دیکھا کر خریدے جاسکتے ہیں۔دونوں ٹیمیں 18، 20 اور 22 دسمبر کو تین ون ڈے میچ کھیلیں گی جو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے، جس کے ٹکٹ 100 سے ایک ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔

جنرل انکلوژرز میں سیٹیں 100، فرسٹ کلاس میں 250، پریمیم میں 500 اور وی آئی پی میں 1,000 روپے میں دستیاب ہیں۔ پی سی بی نے تاکید کی ہے کہ تمام شائقین محفوظ طریقے سے ایکشن سے لطف اندوزہونے کے لئے کووڈ 19پروٹوکول پر عمل کریں اور اسٹینڈ میں فیس ماسک ضرور پہنیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں