روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب ۔ ڈاکٹر اطہر محبوب کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے جنوبی پنجاب کی ترقی کا وژن

تحریر: محمد اسد نعیم (شعبہ تعلقات عامہ)

جنوبی پنجاب پاکستان کے پسماندہ ترین خطہ شمار ہوتا ہے۔ میانوالی سے صادق آباد اور بہاولنگر سے راجن پور تک وسیع و عریض اس علاقے کی آبادی سات کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ اس خطے میں سماجی اور معاشی ترقی اسطرح سے ممکن نہ ہو سکی جیسے ملک کے کچھ اور علاقوں میں ہوئی۔

زرعی لحاظ سے یہ خطہ ملک کے اولین علاقوں میں شمار ہوتا ہے مگر صنعتی لحاظ سے پیچھے رہ گیا اور سروسز سیکٹر میں بھی جنوبی پنجاب کوئی خاص مقام نہیں رکھتا۔ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب 2015 میں رحیم یارخان میں قائم ہونے والی خواجہ غلام فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پہلے وائس چانسلر کے طور پر اس خطے میں تشریف لائے۔

بلاشبہ انہوں نے پنجاب کے اس دور افتادہ ضلعے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی قائم کر کے نہ صرف اسوقت کے وزیر اعلٰی شہباز شریف بلکہ مقامی لوگوں کے بھی دل جیت لئے۔ یہی وہ وقت تھا جب انہوں نے اس مردم خیز علاقے کے نوجوانوں کی قابلیت اور ٹیلنٹ کا مشاہدہ اور تجربہ کیا۔ نئی یونیورسٹی کے قیام میں مقامی نوجوانوں کی ٹیم نے ہی انکا ساتھ دیا تھا۔ ڈاکٹر اطہر محبوب عالمی سطح کے آئی ٹی فیلڈ انفارمیشن کرپٹالوجی کے ایکسپرٹ ہیں۔ ملکی اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ ایک سو سے زیادہ پراجیکٹس پر کام کر چکے ہیں۔ پاک بحریہ میں ملکی دفاعی نظام کے لئے انتہائی پیچیدہ کام سرانجام دینے پر انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز نوازا گیا۔

رحیم یار خان یونیورسٹی میں آئی ٹی کا شعبہ اور انفراسٹرکچر قائم کرنے میں انکا بھر پور ساتھ مقامی سپوت رضوان مجید نے دیا جو متحدہ عرب امارات میں ملٹی نیشنل کمپنی کی جاب چھوڑ کر اپنے علاقے کی خدمت کی غرض سے خواجہ غلام فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آئے۔ ڈاکٹر اطہر محبوب نے اندازہ لگایا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور صدیوں سے جاری غربت اور افلاس خاتمہ تبھی ممکن ہے جب یہاں کے نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سکلز سے لیس ہو کراینٹریپرینیوشپ کے ذریعے اپنی اور اپنے علاقے کی محرومی کو ختم کر ڈالیں۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں رضوان مجید نے ڈائریکٹر آئی ٹی تعینات ہو کر آنے لائن ایڈمشن، آن لائن ریکروٹمنٹ، ٹیسٹنگ سروسز اور ای روزگار سسٹم کے زریعے یونیورسٹی کی آمدنی میں اضافے کا بندوبست کیا اور ہزاروں نوجوانوں کے لیئے روزگار کا انتظام ہوا۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ٹیک پورہ کا منصوبہ بہاولپور کو ایشیا کی سلیکان ویلی بنانے گا۔ ٹیک نیشن کے ذریعے دنیا بھر کے آئ ٹی ماہرین کو بہاولپور میں اکٹھا کیا گیا اور اس علاقے کے نوجوانوں کو آئ ٹی کے میدان میں لانے کی منصوبہ بندی ہوئی۔ اور اب ڈیجیٹل ساوتھ پنجاب روڈ شو کے ذریعے ان ماہرین کو مقامی نوجوانوں کے پاس جنوبی پنجاب کے شہروں اور قصبوں میں بھیج کر آئ ٹی انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ اسکا سہرا رضوان مجید صاحب کے سر جاتا ہے جنہوں نے ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کو عملی تعبیر دیدی ہے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے زیر اہتمام پہلے ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو 2022 کا آغاز18نومبر سے جنوبی پنجاب کی آخری تحصیل صادق آبادسے ہوا۔ دس روزہ ڈیجیٹل روڈ شو کے دوران جنوبی پنجاب کے 17 شہروں بہاولپور، احمد پور شرقیہ، یزمان، لیاقت پور، خان پور، ظاہر پیر، رحیم یار خان، صادق آباد، میلسی، خان پور، فورٹ عباس، ہارون آباد، چشتیاں اور بہاولنگرمیں 30 ہزار شرکاء نے شرکت کی ۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب جو خود بھی عالمی سطح کے آئی ٹی ایکسپرٹ ہیں نے اس موقع پر کہاہے کہ ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو کا مقصد کم ترقی یافتہ علاقوں میں ٹیک انڈسٹری کو بااختیار بنانا جنوبی پنجاب میں آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دینا اور ٹیک ماہرین کو متعارف کرانا ہے۔ یہ روڈ شو علاقائی ٹیک ماہرین کے ساتھ رابطے کے لیے پہچان، مواقع اور پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو کا دورانیہ 10 سے زائد دنوں پر محیط ہوگا اس دوران جنوبی پنجاب کے 15سے زائد شہروں میں کئی پروگرام شامل ہوں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے سربراہ شہزاد احمد خالد اور ڈائریکٹر ایلومینائی افیئرز ڈاکٹر اظہر حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب کے بانی رضوان مجید نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب میں تکنیکی ترقی کے لیے بے روزگاری کے خاتمے اور پائیدار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو میں کئی ایونٹس شامل ہوں گے جیسے مینٹورنگ سیشنز، سیمینارز، ملاقاتیں، پینل ڈسکشنز، متاثر کن گفتگو، کامیابی کی کہانیاں اور ایوارڈز کی تقسیم وغیرہ شامل ہے۔رضوان مجید ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب کے بانی ہیں جو ساؤتھ پنجاب میں آئی ٹی گرو کے طور پر مشہور ہیں اور ان کا بین الاقوامی سطح پر ملٹی نیشنل اداروں کے ساتھ کام کرنے کا بھی تجربہ ہے۔ رضوان مجید خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں آئی ٹی سسٹمز کے اجراء اور کئی دوسرے کامیاب منصوبوں کے بھی بانی ہیں۔رضوان مجید اس وقت اسلامیہ یونیورسٹی میں بطور ڈائریکٹر آئی ٹی وابستہ ہیں۔وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب کی سرپرستی اور رہنمائی میں انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں روایتی نظام کو تبدیل کیا۔یونیورسٹی کے 65000 طلباء، 1800 سے زائد اساتذہ، 15 فیکلٹیز، 132 شعبہ جات اور یونیورسٹی کے 40 سے زائد ڈائریکٹوریٹ پر مشتمل وسیع انفراسٹرکچر کوآئی ٹی کے جدید پلیٹ فارمز پر منتقل کرنے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں آئی ٹی پر مبنی نظام متعارف کروائے، بشمول My IUB ایپ، ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی تدریس، جو اب تحقیق اور کیمپس کی زندگی کا ایک ناگزیر جزو بن گیا ہے۔ یہ یونیورسٹی کے بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر کیمپسز کے تمام آئی ٹی سے متعلق معاملات کو دیکھتے ہیں۔

ساؤتھ پنجاب ڈیجیٹل روڈ شو کے 17شراکت دار اور 33 مقررین ہیں جن میں انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، عمیر مجیب، سی ای او Datics AI، بانی ٹیک نیشن، فرقان عزیز، سی ای او اور بانی انو زون، توقیر احمد، چیئرمین ساؤتھ پنجاب ٹیک الائنس،بانی Enigmatix، احمد اسلام سیان، جوائنٹ ڈائریکٹر فری لانسنگ ونگ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ساجد لطیف، ڈائریکٹر جنرل (ای گورننس) PITB، آرزیش اعظم، بانی اور سی ای او ایجاد لیبز، فیوچر فیسٹ، چوہدری آصف، ہیڈ آف فیوچر ایکسٹریم کامرس انکیوبیٹر،رحیم یار خان، نوید احمد، ٹاپ ریٹیڈ فری لانسر اور ایکسپرٹ ٹرینر، سعد حسن، نائب صدر رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، تنویر ناندلا، بانی اور سی ای او mWebs IT سلوشنزآئی سکلز، عدنان مجید، سی ای او بلٹ ان سوفٹ،Jatmeen Shahzad. اور سی ای او ورچو نیٹز، ذوالقرنین عباس، بانی اور سی ای او ورک فیلو، محمد شعیب ارشد، ڈائریکٹر کوروٹ بہاولپور اور ملتان، عامر فاروق، سینئر وائس چیئرمین ای کامرس کمیٹی رحیم یارخان چیمبر آف کامرس، محمد عمران یونس، سی ای او الپائن ڈیجیٹل سلوشنز، محمد عاقب دانیال، صدر پی آئی سی/ منیجنگ ڈائریکٹر آئی ٹی ویزیوز، وہاب یونس، PNY ٹریننگ کے بانی، حامد جاوید، ٹرینر،فری لانس، بلاگر، محمد داؤد طاہر، سماجی کاروباری، فری لانسر، ہارون ملانہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی،بانی ڈیجیٹل بہاولپور، شہیر حسن رضوی، سماجی کاروباری، ماہر تعلیم اور پی ایچ ڈی سکالر، صمد ملک، ٹاپ ریٹیڈ فری لانسر،کاروباری | ڈیجیٹل پرجوش، ولید رضا، ٹرینر، گرافکس ڈیزائنر | بانی بوٹ کیمپ آف سکلز، محمد شفیق، CEO Ripesol، ممبر ساؤتھ پنجاب ٹیک الائنس، حمزہ رشید، ٹرینر، ڈیجیٹل مارکیٹر کامیابی کی کہانی، محمد اسلم، ٹاپ ریٹیڈ فری لانسر، بلاگر، ٹرینر، تجمل حسین، بلاگر، ٹیک کے شوقین، سی ای او دی سرچ ایڈوائزرز، مرغوب چوہدری، ٹاپ ریٹڈ فری لانس، ٹرینر، ویب ڈویلپر، شعیب منظور، شاہدین چوہدری، بانی مارفی شریک بانی سفرنامہ، اور وقاص اعجاز، سی ای او ایکسپرٹس کلاؤڈ پرائیویٹ لمیٹڈشامل رہے۔ سالگِرہ صادق آباد اور افتتاحی تقریب کے بعد دوسرے روز رحیم یار خان میں بہت بڑی تقریب منعقد کی گئی۔

وائس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اس موقع پرمہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو کے بانی ڈائریکٹر آئی ٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رضوان مجید اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے آئی ٹی ماہرین، انٹر پرینیورز اور آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ اہم افراد موجود تھے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ نالج اکانومی کے دور میں ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو جنوبی پنجاب کے نالج ورکرز کو عالمی مارکیٹ پر لانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب میں گزشتہ 8 سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس خطے کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحتیں اور ٹیلنٹ موجود ہے اور ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب مہم کے ذریعے یہ نوجوان جنوبی پنجاب کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 8سال قبل انہوں نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام اور تعمیر کے سلسلے میں کام کا آغاز کیا تو اس خطے کی پڑھے لکھے نوجوانوں نے انکا بھرپور ساتھ دیا اور 4 سال کے مختصر عرصے میں نا ممکن کو ممکن بناتے ہوئے جنوبی پنجاب کے آخری ضلع میں عالمی معیار کی ایک بہترین یونیورسٹی قائم کر دی۔ اب انہی نوجوانوں نے جنوبی پنجاب کو آئی ٹی کا ہب بنانے کا بیڑا اٹھا یا ہے اور انہیں امید ہے کہ ہمارے نوجوان اپنے یقین اور عزم سے اس خطے کو دنیا میں آئی ٹی کا مرکز بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس خطے میں زراعت اور اس سے منسلک شعبہ جات کو آئی ٹی سے منسلک کرنے سے اس خطے کی تقدیر بدلی سکتی ہے اور سماجی اور معاشی ترقی کا ایک عظیم سلسلہ شروع ہو سکتا ہے جو اس خطے میں خوشحالی لائے گا۔ اس سلسلے میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو مہم کے ذریعے پالیسی میکرز، فیصلہ سازوں اداروں کو اس خطے کے ٹیلنٹ سے آگاہی حاصل ہو گی اور اس خطے میں آئی ٹی انفراسٹرکچر اور آئی ٹی انٹر پرینیورز کی سرپرستی اور ان کوقومی اور عالمی مارکیٹ سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔ ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو کے بانی ڈائریکٹر آئی ٹی رضوان مجیدنے کہا کہ اس سیکٹر میں اربوں ڈالر کا پوٹینشل موجود ہے اور ای بزنس کے ذریعے یہ خطہ عالمی مارکیٹ سے جوڑا جا سکتا ہے۔ ان کی کاوش یہی ہے کہ پورے پاکستان سے ماہرین کو یہاں لا کر مقامی انٹرپرینیورز سے ملایا جائے اور رابطے کا ایک مربوط نظام تشکیل دے کر ایک ایسی نیٹ ورکنگ کی جائے جو انہیں عالمی اکانومی کے ساتھ جوڑ دے۔ اس موقع پر آئی ٹی انڈسٹری کے تعلق رکھنے والے مختلف اداروں نے سٹالز لگائے جہاں نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو 2022 کے حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سب کیمپس لیاقت پور میں تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب میں ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو کے بانی ڈائریکٹر آئی ٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رضوان مجید ڈائریکٹر لیاقت پور سب کیمپس ڈاکٹر محمد اورنگزیب اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے آئی ٹی ماہرین، انٹر پرینیورز اور آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ اہم افراد موجود تھے۔ لودھراں، علی پور، یزمان، حاصل پور، چشتیاں، بہاولنگر اور منچن آباد میں تقریبات کے بعد اختتامی تقریبات بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اس موقع پر کہاکہ ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو کا مقصد کم ترقی یافتہ علاقوں میں ٹیک انڈسٹری کو بااختیار بنانا جنوبی پنجاب میں آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دینا اور ٹیک ماہرین کو متعارف کرانا ہے۔

یہ روڈ شو علاقائی ٹیک ماہرین کے ساتھ رابطے کے لیے پہچان، مواقع اور پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔اس موقع پر ساجد لطیف، ڈائریکٹر جنرل (ای گورننس) PITBنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پنجاب شو وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کا عکاس ہے اور اس کی کامیابی کا سہرا رضوان مجید کے سر ہے جنہوں نے ہمیں جنوبی پنجاب کے اصل پوٹینشل سے آگاہی دی بے اور روزگاری کے خاتمے اور پائیدار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com