پنجاب میں سر دی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
یوتھ ویژن نیوز (علی رضا سے )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے موسم سرماکی تعطیلات کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکول موسم سرماکی تعطیلات کاآغاز 24دسمبرسے ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سکول موسم سرماکی تعطیلات کےبعد3جنوری سے کھلیں گے۔
موسم سرماکی تعطیلات کے بعد کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی۔
واضح رہے کہ سندھ کے محکمہ تعلیم نے بھی اسکولوں میں سردی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری اسکولز اور کالجز 22 سے 31 دسمبر تک سردیوں کی چھٹیوں کیلئے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری کو اتوار کی تعطیل کے بعد تعلیمی ادارے 2 جنوری پیر سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے
Load/Hide Comments