روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ورلڈسوائل ڈے کی تقریبات اور چانسلر و گورنر پنجاب انجینئرمحمد بلیغ الرحمن کی شرکت

تحریر: مرجان حیدر

مٹی(Soil) ایک ایسی دنیا ہے جو حیاتیات، معدنیات اور نامیاتی اجزاء سے بنی ہے،جو پودوں کی نشوونما کے ذریعے انسانوں اور جانوروں کو خوراک فراہم کرتی ہے۔دیکھنے میں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید مٹی کی زرخیزی ہمیشہ ایک سی رہتی ہے لیکن دراصل ہماری طرح، مٹی کو بھی صحت مند رہنے کے لیے مناسب مقدار میں غذائی اجزاء کی متوازن اور متنوع فراہمی کی ضرورت ہوتی ہے۔

زرعی نظام ہر فصل کے ساتھ غذائی اجزاء کھو دیتے ہیں، اور اگر مٹی کی مستقل دیکھ بھال نہ کی جائے تو زرخیزی آہستہ آہستہ ختم ہو جاتی ہے، اور مٹی غذائیت کی کمی والے پودے پیدا کرنے لگتی ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں مٹی کی زرخیزی میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدِنظررکھتے ہوئے اور اس کی اہمیت کو اجاگرکرنے کے لئے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) جہاں دیگراقدامات کررہی ہیں، اس آرگنائزیشن نے 2013میں اقوامِ متحدہ کی 68ویں جنرل اسمبلی میں اس دن کو سرکاری طور پر منانے کی درخواست کی۔جسے بعدازاں جنرل اسمبلی نے 5 دسمبر 2014 کو دنیا کے پہلے سرکاری مٹی کے دن کے طور پر نامزد کیااور اب ہرسال 5 دسمبر کو مٹی کے عالمی دن(International Day of Soil) کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ زمین کی گرتی ہوئی صحت کی طرف توجہ مبذول کرائی جا سکے، جس کے دنیا بھر میں غذائی تحفظ پر بڑے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال2022کو بھی دنیا بھر میں مٹی کا عالمی دن اور اس سال کاموضوع ”Soils: Where food begins”تھا،جس کا مقصد مٹی کے نظام میں بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے، صحت مند ماحولیاتی نظام اور انسانی فلاح و بہبود کو برقرار رکھنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، مٹی کی بیداری میں اضافہ اور معاشروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔اسی مناسبت سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں قائم شعبہ سوائل سائنس،فیکلٹی آف ایگریکلچراینڈاینوائرمنٹ نے بھی ہر سال کی طرح اس دن کو بھرپور طریقے سے منایا۔اس سال کی خاص بات یہ تھی کہ اس سال چانسلر وگورنرپنجاب انجینئرمحمد بلیغ الرحمن نے ورلڈسوائل ڈے وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورانجینئرپروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب،سیکریٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب،ڈاکٹراحتشام انوراور شعبہ سوائل سائنس کے ہمراہ منایااور اس عالمی دن کے موقع پروائس چانسلرسیکریٹریٹ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں کیک کاٹا۔اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹرنیوزریڈیوپاکستان پنجاب سجادپرویز سےمٹی کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں زرعی پیداوار میں خود کفیل ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ ہمارے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس سے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوتی ہے۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اوراس سلسلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر اور شعبہ سوائل سائنس کی کاوشوں کو بھی سراہاگیا۔قبل ازیں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے چانسلروگورنرپنجاب کو شعبہ میں شروع ہونے والے نئے پراجیکٹس، معیاری لیبارٹریزاورمٹی کو قابلِ کاشت بنانے اور اس کی زرخیزی بڑھانے پہ شعبہ میں ہونے والی تحقیقات سے متعلق بریف کیا۔اس موقع پرسماجی شخصیت ڈاکٹررانامحمدطارق، رجسٹراروڈین فیکلٹی آف ایگریکلچراینڈاینوائرمنٹ پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، ڈائریکٹرآئی ٹی و سٹوڈنٹس افیئرز رضوان مجید،ڈاکٹرمکشوف احمد،ڈاکٹرغلام حسن عباسی،ڈاکٹراظہرحسین،ڈاکٹرظفرملک،ڈاکٹر ابوبکرڈار،ڈاکٹراسدبشیر،مس بشری،ڈاکٹرمحمد امین،ڈاکٹرمحمد قاسم اور سوائل سائنس سٹوڈنٹس کلب کے ممبران بھی موجود تھے

۔بعدازاں شعبہ سوائل سائنس، فیکلٹی آف ایگریکلچراینڈاینوائرمنٹ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جہاں رجسٹراروڈین فیکلٹی آف ایگریکلچراینڈاینوائرمنٹ وچئیرمین شعبہ سوائل سائنس، پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل نے فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات کے ہمراہ کیک کاٹا۔اس موقع پرڈین فیکلٹی آف ایگریکلچراینڈاینوائرمنٹ وچئیرمین شعبہ سوائل سائنس کا کہنا تھا کہ سوائل کا عالمی دن 5دسمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ زمین پر زندگی کی بقاء کے لیے مٹی کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کیا جاسکے۔ مٹی کا معیار گرتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ یہ دن صحت مند مٹی پر لوگوں کی توجہ دلانے کے لیے منایا جا تا ہے۔انہوں نے ان تقریبات کے اہتمام پر سوائل سائنس سٹوڈنٹس کلب کے ممبران محمداویس،فصیح اللہ،وقاص خالد،مریم سعید ودیگر کی بھی حوصلہ افزائی کی جنہوں نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے اورتقریبات کو کامیاب بنانے میں خاصا کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر مکشوف احمدنے بتایاکہ اس سال کے موضوع کی مناسبت سے طلباء و طالبات نے 300سے زائد پوسٹر تیار کیے جس میں سے 42بہترین پوسٹرز کاانتخاب کرکے شعبہ میں آویزاں کیے گئے اور آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں شعبہ سوائل سائنس کے فیکلٹی ممبران اورطلباؤطالبات کے ہمراہ ڈائریکٹرآئی ٹی و سٹوڈنٹس افیئرز رضوان مجید،ڈائریکٹرپریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنزشہزاداحمد خالد،ڈاکٹرشنیرامحمود،ایڈیشنل رجسٹرارزعارف رموز اورشجی الرحمن،ڈاکٹرمحمدلطیف،ڈاکٹرعمران خالداورمحترمہ فاطمہ مظاہرنے بھی شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com