روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

پاک انگلینڈ ٹیسٹ،تیسرے روزکےاختتام پرپاکستان نے دوسری اننگز میں198رنز بنا لئے

یوتھ ویژن نیوز (علی رضا سے )انگلینڈ نے پہلی اننگز281 اور دوسری میں 275 رنز بنائے۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 202 سکور بنائے تھے،پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف جیت کیلئے مزید 157 رنز درکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا ۔پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا لئے۔انگلینڈ نے پہلی اننگز281 اور دوسری میں 275 رنز بنائے۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 202 سکور بنائے تھے۔پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف جیت کیلئے مزید 157 رنز درکار ہیں۔سعود شکیل 54 او رفہیم اشرف 3 سکور بنا کر کریز پر موجود ہیں۔اسد شفیق 45 اور محمد رضوان 30 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔امام الحق 60 اور کپتان بابراعظم صرف ایک اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔اولی ربنسن اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ابرار احمد نے پہلی اننگز میں 7 اور دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔زاہد محمود نے پہلی  اور دوسری اننگز میں 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔محمد نواز نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ حاصل کی۔

 ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 355 رنز کا ہدف ملاتھا

انگلینڈ نے 202 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔ انگلش ٹیم کی چھٹی وکٹ 256 رنز پر گری جس کے بعد مہمان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔

 بین اسٹوکز 41 اور ہیری بروک 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے دوسرے اننگز میں 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں انہوں نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرا روز

زیک کرولی 3، بین ڈکٹ 79، ول جیکس 4، اولی پوپ 4، جو روٹ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ابرار احمد نے 3 وکٹ لیں جبکہ زیک کرولی اور اولی پوپ رن آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی طرف سے ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

 قبل ازیں پاکستانی ٹیم پہلے سیشن میں انگلینڈ کے 281 رنز کے جواب میں محض 202 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 سے اننگز کا آغاز کیا تاہم پاکستان کے 8 بلےباز دوسرے روز محض 95 رنز کا اضافہ کرسکے۔

کپتان بابراعظم 142 کے مجموعے پر 75 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سعود شکیل سعود شکیل کی مزاحمت بھی 63 رنز پر دم توڑ گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی 4 وکٹیں محض 4 رنز کے اضافے پر گریں، جس میں محمد رضوان 10، آغا سلمان 4، محمد نواز 1 جبکہ محمد علی صفر پر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 22، زاہد محمود صفر جبکہ ابرار احمد نے ناقابل شکست 7 رنز بنائے۔

 انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، جو روٹ 2 جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلا روز

قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، جس میں زیک کرولی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9، کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، زاہد محمود نے اولی روبنسن، جک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق صفر جبکہ عبداللہ شفیق 14پر وکٹ گنوا بیٹھے تھے، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل نے 90 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 75 کے انفرادی اسکور پر روبنسن کا شکار بنے۔

 دوسری جانب قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف انجریز کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، ابرار احمد آج ڈیبیو کریں گے جبکہ نسیم شاہ اور اظہر علی کی جگہ فہیم اشرف اور محمد نواز کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com