روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

پاکستان نے سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے روس سے باضابطہ رابطہ کرلیا

پاکستان نے سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے روس سے باضابطہ رابطہ کرلیا۔ دنیا نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے پاکستان کا روس سے باضابطہ رابطہ ہوگیا ہے، اس مقصد کے لیے روس کے ساتھ وزارت خارجہ اور وزارت پٹرولیم کی سطح پر خط و کتابت کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں پاکستان نے روس سے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم خریداری کی شرط ہے کہ اس کی وجہ سے ہم پر پابندیاں نہ لگیں

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تیل اور گیس کی خریداری میں کسی گلوبل ٹریٹی کی خلاف ورزی نہیں کرے گا، روس سے تیل اور گیس کی خریداری قومی مفاد میں کی جائے گی، اس لیے روس کی جانب سے باضابطہ دعوت ملنے پر پاکستان کا وفد روس کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے

ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 فیصد کم ہوگئی۔ دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 86 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے، اس کے علاوہ عالمی گیس کی قیمت 4 فیصد کمی سے 6 ڈالر 8 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ ہوئی۔

واضح رہے کہ آج سے تین روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ 16 نومبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا، اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی، پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی، اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com