فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی قطر کو 220 ارب ڈالر میں پڑ رہی ہے
فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی تقریباً 220 ارب ڈالر میں پڑ رہی ہے۔ قطر میں منعقد ہونے والا یہ عالمی کپ کھیلوں کی دنیا کا مہنگا ترین ٹورنامنٹ ہوگا جو کہ آئندہ اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔
قطر کے پاس نامزدگی سے قبل ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے لائق عالمی معیار کا کوئی سٹیڈیم موجود نہیں تھا لہٰذا سٹیڈیم کی تعمیر پہلا مقصد تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قطرعالمی کپ کی میزبانی کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا
قطر نے عالمی کپ کے 64 میچوں کے لیے 8 سٹیڈیمز بنائے ہیں۔ تمام سٹیڈیم دارالحکومت دوحہ کے 55 کلومیٹر کی حدود کے دائرے میں واقع ہیں جہاں تماشائیوں کی بڑی تعداد کے لیے گنجائش موجود ہے
تمام سٹیڈیم کی تعمیر میں تقریباً 6 سے 10 ارب ڈالر کی لاگت آئی جبکہ بقیہ اخراجات قطر قومی پلان 2030ء پر ہوئے۔ورلڈ کپ کا انعقاد قطر کے وژن 2030ء کا حصہ ہے
فیفا ورلڈ کپ کو جیتنے والے کو تقریبا سوا دو کروڑ ڈالر بڑی انعامی رقم ملے گی
اسوقت پورے قطر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے
عرب ممالک میں ورلڈ کپ کا ہونا یورپ ممالک کی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے