روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شروع ہو گا، بنگلہ دیشی سکواڈ کا اعلان، شکیب الحسن کی واپسی


ڈھاکہ۔ (عاقب ابراہیم غوری سے ):پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ چٹوگرام میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مایہ ناز بلے باز بابر اعظم قومی ٹیم کو لیڈ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر چکی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

شکیب الحسن فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب ہوں گے۔ شکیب الحسن نے گزشتہ روز ڈھاکہ میں فٹنس ٹیسٹ پاس کیا۔ فاسٹ بائولر تسکین احمد نے بھی ٹیم میں واپسی کی ہے ، وہ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران انگلی میں چوٹ کے باعث ان فٹ ہوگئے تھے جبکہ ٹی ٹونٹی کھلاڑی محمد نائم کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے بنگلہ دیشی سکواڈ میں کپتان مومن الحق ، شادمان اسلام، سیف حسن، ناظم الحسین شانتو، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن داس، یاسر علی، نور الحسن، مہدی حسن ، تیجل اسلام، تسکین احمد، عبادت حسین، ابو جاوید، نعیم حسن، محمد حسن جوے، رجائوالرحمان راجہ، خالد احمد، شوہید الاسلام اور محمد نائم شامل ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com