لانگ مارچ کیلئے پنجاب پولیس پرگاڑیوں کی پکڑدھکڑکا الزام
یوتھ ویژن نیوز( مظر چشتی سے ) پنجاب پولیس نے کارکنوں کو لانگ مارچ میں پہنچانے کیلئے گاڑیاں پکڑنا شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے پنجاب کے کارکنوں کو جمعرات تک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے جس کے باعث پولیس نے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ۔پبلک ٹرانسپورٹ کی پکڑ دھکڑ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق جہانیاں سرکل کو لانگ مارچ کیلئے 100 سے زائد گاڑیاں حراست میں لینے کا ہدف دیا گیا،جہانیاں پولیس نے 50 سے زائد گاڑیاں پکڑ کر مختلف مقامات پر منتقل کردیں، ملتان تا وہاڑی روڈ اور لاہور تا کراچی روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگئی بس اسٹینڈز پر مختلف شہروں کو جانے والے مسافروں کا رش لگ گیا۔
Load/Hide Comments