روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

چٹوگرام ٹیسٹ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی، عابد علی کو شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر مرد میدان قرار دیا گی

چٹوگرام (عاقب ابراہیم غوری سے ):پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 برتری حاصل کر لی۔ عابد علی اور عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بائولرز کی خوب پٹائی کی اور پہلی وکٹ پر 151 رنز کی شراکت داری قائم کر کے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

عابد علی نے 91 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، بدقسمتی سے وہ 9 رنز کے فرق سے مسلسل دوسری سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے 73 رنز بنائے۔ عابد علی کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ بابراعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام اور مہدی حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ منگل کو چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز بغیر کسی نقصان کے 109 رنز پر دوبارہ شروع کی تو عابد علی 56 اور عبداللہ شفیق 53 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

دوسری اننگز میں بھی پاکستانی اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 151 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ عابد علی 91 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد تیج الاسلام کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ بدقستمی سے وہ 9 رنز کے فرق سے پانچویں ٹیسٹ سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 133 رنز بنائے تھے۔

کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں بھی پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کی اور 73 رنز بنا کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 52 رنز بنائے تھے۔ بابراعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

یوں پاکستان نے بنگلہ دیش کو8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام اور مہدی حسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔ عابد علی کو میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں شرو ع ہوگ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com