پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سے قبل پنجاب اور کے پی کےمیں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
یوتھ ویژن نیوز (یاسر ملک سے ) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے لانگ مارچ سےقبل پنجاب اور کے پی کے میں انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت سینئر رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ عمران خان نے اجلاس کے شرکا کو لانگ مارچ کی حتمی نہیں بتائی تاہم انہوں نے اس حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے ۔چیئر مین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ تاریخ کا کسی کو نہیں بتاؤں گا۔
یہ بھی پرھیں: نواز شریف نےجیل میں قید دنوں کی کہانی سنا دی
تاہم اجلاس میں حکومتی حکمت عملی کو کاؤنٹر کرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔ پارٹی کے بعض رہنما وزیر داخلہ پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔ پی ٹی آئی نے تمام ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ بھی کیا۔ ضمنی انتخابات ہوئے تو عمران خان عوامی مہم چلائیں گے۔عمران خان کے نئے جلسوں کا شیڈول بھی فائنل کر لیا گیا۔