روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

پنجاب آرٹس کونسل میں ٹیلنٹ ہنٹ2021-22کی افتتاحی تقریب

پنجاب حکومت فنکاروں کی فلاح وبہبودکے لیے تمام وسائل بروکارلارہی ہے،صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو

راولپنڈی ()صوبائی وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترونے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فنکاروں کی فلاح وبہبودکے لیے تمام وسائل بروکارلارہی ہے۔ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے نوجوانوں کوبھرپورپلیٹ فارم مہیا کریں گے۔ یہ بات انھوں نے پنجاب آرٹس کونسل میں ٹیلنٹ ہنٹ2021-22 کی افتتاحی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار وعثمان بزدار صوبے میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ فنکاروں کے لیے کلچرپولیسی جلدکابینہ سے منظورکروائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ فنکار دنیا میں ہماری پہچان ہیں۔ فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کا اجراء حکومتی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔ فنکاروں کے لیے میڈیکل، شادی گرانٹس میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ نوجوانوں کے پاس فن کے اظہار کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ صوبائی وزیرخواندگی وغیررسمی تعلیم راجہ راشدحفیظ کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلوں سے پنجاب کا ٹیلنٹ ابھرکرسامنے آئے گا جوخوش آئندہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہرشعبے کی ترقی کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔ معروف آرٹسٹ مسعودخواجہ نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنرراولپنڈی محمدعلی، ڈائر یکٹر آپریشنز پنجاب آرٹس کونسل ابرار عالم، ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد اور ناہید منظور بھی موجود تھیں۔ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ میں موسیقی،فائن آرٹس،تخلیقی ادب،دستکاری،ثقافتی رقص اور تھیٹر کے مقابلے ہوں گے۔ مقابلے ضلع، ڈویژون اور صوبائی سطح پر ہوں گے۔جس میں لاکھوں روپوں کے انعامات دیے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com