روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

فیصلہ کرلیں، اسٹیبلمشنٹ کی وجہ سے گئے یا سازش کی وجہ سے؟ خورشید شاہ

اسلام آباد:(عمران قذافی سے ) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئے، انہیں چاہیے کہ فیصلہ کرلیں کہ یہ اسٹیبلمشنٹ کی وجہ سے گئے یا سازش کی وجہ سے؟ اگر معیشت 2 فیصد بھی آگے بڑھی تو ڈیڑھ سال پورے کریں گے لیکن اگر معیشت نیچے گئی تو عوا م میں جائیں گے۔

نجی چینل کے پروگرام نیوز لائن میں میزبان ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار کے استفسار پر پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات نہ کرنے کا نقصان ہوتا ہے، پونے 4 سال حکومت کرنے والا شخص یہ کیوں نہیں بتاتا کہ میں کیا کیا؟ عمران خان کیوں نہیں بتاتے کہ میں نے نوکریوں اور گھروں کا وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا یا نہیں؟

سید خورشید شاہ نے کہا کہ چارٹرڈ آف ڈیموکریسی ہم نے نوازشریف کے ساتھ کیا تھا، اسی طرف جارہے ہیں، ہم کسی بھی پارٹی میں اختلاف پیدا نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان کے ساتھ چارٹرڈ آف اکانومی کی بات کی تو کہا گیا ہم این آر او مانگ رہے ہیں، ہم نے اقتدار کو اپنے لیے نہیں ملک کیلئے استعمال کرنا ہے، باپ پارٹی کس نے بنائی؟ کیوں بنائی؟ کس نے فائدہ اٹھایا؟ اس پر بحث نہیں کرنا چاہتے،عمران خان سیاستدان نہیں ہیں، یہ ابھی تک کرکٹ گراونڈ میں کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ الیکشن ریفارمز کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، 2013 اور 2018 سے متعلق ہمیں ایک وائٹ پیپر بنا کر عوام تک پہنچانا چاہیے، 71 سال میں اتنے قرضے نہیں لیے گئے جتنے پونے 4 سال کے دوران لیے گئے، دیکھیں گے کہ معیشت ٹھیک ہوگئی تو حکومت ڈیڑھ سال چلے گی، اگر معیشت ٹھیک نہیں ہوتی تو الیکشن کی طرف جائیں گے۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے 2سال دیکھا یہ ملک کو اور معیشت کو تباہ کررہے ہیں، اگر حکومت کو مزید ڈیڑھ سال اور دیدیتے تو ملک کی حالت سری لنکا جیسی ہوجاتی، عدالتیں پاکستان کے آئین کی حفاظت کرنا چاہتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ مہنگائی کیخلاف احتجاج کریں گے اور عدم اعتماد کریں گے، موجودہ حالات میں ہمیں دنیا کے ساتھ مل کر چلنا پڑے گا، میرے خیال میں اب یہ استعفے نہیں دیں گے، عمران خان کوشش کرتے تو مہنگائی میں کمی آتی، ہم مہنگائی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، میرا تحفہ میری مرضی نہیں یہ ریاست کا تحفہ ہے۔

وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ نیب بند نہیں ہوگا، نیب کے قانون میں ریفارمز لائیں گے، نیب کے قانون کو بہتر کریں گے، کلیئر کہہ رہا ہوں نیب کو انتقام کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر نے واضح طور پر کہا کہ نیب کا طریقہ کار غلط ہے، اگر کسی نے کچھ غلط کیا ہے تو تحقیقات کریں ثابت ہوجائے تو گرفتار کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com