ڈاکوؤں نے ہسپتال کو بھی لوٹ لیا ،1200 ڈینگی لیب کٹس چوری
یوتھ ویژن نیوز ( قاری عاشق حسین سے ) ضلع خیبرکے جمرود ہسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کی 1200 ڈینگی لیب کِٹس چوری کرلی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفرعلی کے مطابق لیبارٹری کٹس ایک ہفتہ قبل رات کے اندھیرے میں جمرود اسپتال سےچوری کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر ظفرعلی نے بتایا کہ جمرود تھانہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کا بےدریغ استعمال،ڈبلیوایچ اونےخطرے کی گھنٹی بجادی
دوسری جانب خیبرپختونخوامیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1003 ہوگئی ہے، جبکہ ایک شخص کی موت کے بعد تعداد 5 ہوگئی ہے۔
ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز کراچی میں 192رپورٹ ہوئےہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 113 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے۔ بلوچستان کے 3 اضلاع میں بھی ڈینگی کیسز سامنے آنے لگے ہیں، لسبیلہ، گوادر اور تربت میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے