روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں

یورپ کا ایک اورشہر آزاد ہوگیا

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) آذر بائیجان نے آرمینیا سے ایک اور شہر کو آزاد کروا لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی امن فوج نے لاچن شہر کا کنٹرول آذری فوج کے حوالے کر دیا ہے۔ 

آرمینیا کو کاراباخ سے ملانے والی سڑک لاچن شہر سے ہو کر گزرتی ہے جس کے باعث یہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔ لاچین ایک پہاڑی علاقہ ہے جو کہ آرمینیا اور نگورنو کاراباخ کے الگ ہونے والے علاقے کے دارالحکومت سٹیپاناکرت کے درمیان واحد ٹرانزٹ آپشن ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا ایک بار پھردنیا میں کم ترین شرح پیدائش والا ملک

آذربائیجان حکام کے مطابق شہر کا کنٹرول ایک معاہدے کے تحت واپس لیا گیا جبکہ صدر آذر بائیجان الہام علیوف نے لاچن شہر واپس لینے پر قوم کو مبارکباد دی۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ان کے ملک کی فوجیں 2020 میں آرمینیا کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کے مطابق وہاں تعینات روسی امن فوجیوں کی جگہ لے کر اسٹریٹجک شہر لاچین میں منتقل ہو گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:بھارتی تاریخ میں پہلی بارسپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست نشر ، یویو للت نئے چیف جسٹس بن گئے

ہم آذربائیجانی لاچین واپس آگئے ہیں۔ آذربائیجان کی فوج اب لاچین شہر میں تعینات ہے۔ زبوخ اور سوس کے دیہات کو کنٹرول میں لے لیا گیا۔ 

واضع رہے کہ لاچن شہر پر 1994 سے آرمینیا قابض تھا جبکہ 2020 میں آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد شہر کا انتظام روسی امن فوج کے حوالے کیا گیا تھا۔ اس تنازعہ نے نہ صرف ناگورنو کاراباخ بلکہ اردگرد کی زمینوں کا بڑا حصہ آرمینیائی ہاتھوں میں چھوڑ دیا تھا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com