کپل شرما نے نیا سیزن نشر کرنے تاریخ کا اعلان کر دیا
یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) بھارت کا مقبول ترین کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو کے نئے سیزن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دی کپل شرما پروگرام کا آغاز 10 ستمبر سے ہورہا ہے۔ اس بار پروگرام کے مرکزی کرداروں میں سے کرشنا ابھیشیک اس بار پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گے۔ کپل سمیت ارچنا پورن سنگھ، سمونا چکرورتی، کیکو شاردا اور چندن پرابھرکر پروگرام کے مرکزی کرداروں کا شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کامیڈین کپل شرما بڑی مشکل میں پھنس گئے
انڈین میڈیا کے مطابق کرشنا ابھیشیک’نے من مرضی کا معاہدہ طے نہ پانے کی صورت میں شو کو الوداع کہہ دیا ہے۔ لیکن باقی پوری ٹیم مداحوں کو ہنسانے کے لیے تیار ہے۔
حال ہی میں کپل شرما سمیت ان کی ٹیم کے دیگر افراد نے شو کا پرومو شوٹ کروایا ہے جس کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں اور کہا یہ جارہا ہے کہ جلد ہی بھارتی ٹی وی اسکرینز پر پرومو کو نشر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سونم کپور ماں بن گئیں، بیٹا ہے یا بیٹی؟ یہاں جانئے
اس نئے سیزن میں امید کی جا رہی ہے کہ کپل شرما متعدد نئے کامیڈینز متعارف کروائیں گے جوعوام کو خوب ہنسائیں گے۔