سونم کپور ماں بن گئیں، بیٹا ہے یا بیٹی؟ یہاں جانئے
یوتھ ویژن نیوز ( عاقب غوری سے ) ممبئی : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور دیوا آئیکون کے نام سے جانی جانے والی سونم کپور ماں بن گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے ہاں ایک خوبصورت بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کی اطلاع اداکارہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ِ فن لینڈوزیراعظم کی نجی پارٹی میں ڈانس کئےجانےکی ویڈیولیک
اداکارہ سونم کپور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 20.08.2022 کو ہم نے اپنے خوبصورت بچے کا اس دنیا میں کھلے دل سے استقبال کیا۔ ان تمام ڈاکٹرز، نرسز، دوستوں اور اہلخانہ کا شکریہ جنہوں نے اس سفر میں ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تو ابھی شروعات ہیں لیکن ان کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی انہیں مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
Load/Hide Comments