روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

بالی وڈ کے مشہور ہدایت کار ساون کمار انتقال کرگئے

 بالی وڈ کے نامور فلمساز اور ہدایت کار   ساون کمار  طویل علالت کے بعد ممبئی کے دھیروبائی امبانی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

86 سالہ ساون کمار کے  بھتیجے نوین کمار کے مطابق انہیں نمونیا ہوا تھا جس کے بعد پھیپھڑوں سمیت ان کے مختلف اعضا نے کام چھوڑ دیا اور ہارٹ اٹیک کے باعث ان کی موت ہوگئی۔ ان کی آخری رسومات جمعہ کو ادا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی پرشدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، کرن راؤ

انہوں نے بالی وڈ کے لیجنڈ ایکٹر سنجیو کمار، کامیڈین محمود کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا۔

یاد رہے کہ ساون کمار بالی وڈ کے جانے مانے فلمساز تھے۔ 1967 میں فلم ’’ننھیال‘‘ سے  پروڈکشن کا آغاز کرنے والے ساون کمار نے صدارتی ایوارڈ سمیت متعدد قومی ایوارڈز اور اعزاز حاصل کئے۔ 1972 میں انہوں نے اداکارہ مینا کماری کو لے کر فلم ’’گومتی کے کنارے’’ سے اپنے ہدایتکاری کے دور کا آغاز کیا۔

انہوں نے گیت بھی لکھے اور فلم ’’کہو نہ پیار ہے‘‘ سے اپنے شاعری کے کیرئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے فلم ’’ سوتن‘‘ اور ’’ سوتن کی بیٹی ‘‘  ’’ بیوفا‘‘ سمیت متعدد  فلموں کے لئے گیت لکھے۔ انہوں نے فلم  ’’صنم بے وفا‘‘ ساجن بنا سہاگن  میں سلمان خان کو کاسٹ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com