فوک گلوکار سائیں ظہور لندن میں لائیو کنسرٹ کے دوران بے ہوش ہو گئے
یوتھ ویژن نیوز (عاقب غوری سے ) – لندن مشہور فوک گلوکار سائیں ظہور لندن میں لائیو کنسرٹ کے دوران بے ہوش ہو گئے۔ ان کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔
اسٹیج پر گرتے وقت سائیں ظہور ایک تقریب کے دوران لائیو پرفارمنس دے رہے تھے۔ تقریب کے منتظمین انہیں فوری طور پر لے کر اسپتال پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونم کپور ماں بن گئیں، بیٹا ہے یا بیٹی؟ یہاں جانئے
اسپتال ذرائع کے مطابق فوک گلوکار بہت زیادہ تھکاوٹ یا جسمانی مشقت کی وجہ سے بے ہوش ہوئے تاہم ان کا علاج جاری ہے۔ امید ہے وہ جلد اپنے مداحوں کے درمیان ہوں گے۔
دوسری طرف پروگرام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ سائیں ظہور مکمل طور پر فٹ اور صحت مند ہیں۔ وہ گزشتہ کئی دن سے لندن ٹور کے دوران پرفارم کر رہے تھے۔ شاید تھکاوٹ ہی ان کی بےہوشی کی وجہ بنی ہو۔
Load/Hide Comments