روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

پاکستان اسٹیل مل میں10ارب کی چوری بےنقاب کرنے والا افسر برطرف

پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے 10 ارب روپے کی چوری کی نشاندہی کرنے والے افسر کو چوری اور مس کنڈکٹ کے الزامات لگاکر نوکری سے فارغ کردیا ہے۔

انجینئر عبد الرحمٰن نے ایکسیئن سی ایم ڈی سیکیوریٹی کے طور پر م 10 ارب روپے کا میٹریل چوری ہونے کی رپورٹ مرتب کی تھی۔انجینئر عبد الرحمٰن نے سی ای او پاکستان اسٹیل کو چوری کی تفصیلی رپورٹ میں ملوث افسران کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی اے سے تحقیقات کی سفارش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے اربوں روپے کی چوری میں اعلیٰ انتظامی افسران کے خلاف ثبوت جمع کرنے کی سزا کے طور پر عبدالرحمن کے خلاف ہی پرانی انکوائری کھول دی اور مس کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے الزام پر نوکری سے برطرفی کا پروانہ عبدالرحمن کے گھر بھیج دیا۔نوکری سے برطرفی کا پروانہ وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ایف آئی اے سے رجوع کیے جانے کے اگلے رو زہی جاری کیا گیا۔ چوری کی رپورٹ اور ثبوت مرتب کرنے والے افسر عبدالرحمن وڑائچ نے ایکسپریس کو بتایا کہ قومی اثاثہ کو لوٹنے والوں کی نشاندھی کی سزا کے طور پر جھوٹی انکوئری میں برطرف کیا گیا  فیصلہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، انہوں نے کہا کہ وہ ہر فورم پر اپنے موقف کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں اور منظم طریقے سے پاکستان اسٹیل کو تباہ کرنے کے لیے اعلیٰ انتظامی افسران کی ملی بھگت سے ہونے والی چوریوں کے ناقابل تردید ثبوت پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل میں چوری کی وارداتوں کی 35سے زائد ایف آئی آر درج کرائی گئیں جن میں سے ایک پر  بھی کوئی ایکشن نہیں ہوا نہ ہی چوروں یا ملوث افرادکو پکڑا گیا اربوں روپے کی چوری کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بہت سے واقعات کی ایف آئی آر سرے سے درج ہی نہیں کرائی گئی اور معاملے کو دبا دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل کے مین پلانٹ پر دہری سیکیوریٹی تعینات ہے جن میں سے ایک پاکستان اسٹیل کی سیکیوریٹی اور دوسری سرکاری مسلح سیکیوریٹی ہے جو دن رات گشت کرتی ہے مین پلانٹ کی سیکیوریٹی انتہائی سخت ہے اور انتظامی افسران کی ملی  بھگت کے بغیر چوروں کی رسائی ناممکن ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com