ق لیگ مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس،چودھری شجاعت،اورطارق بشیرچیمہ کوعہدے سے ہٹانے کی سفارش
لاہور ( واصب غوری سے ) ذرائع کے مطابق ق لیگ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چودھری شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب چودھری شجاعت حسین نے بطور پارٹی صدر اراکین پنجاب اسمبلی کو ایک خط لکھ کر حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا ووٹ دینے کو کہا تھا جس کی وجہ سے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے ارکان کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کو ڈالے گئے ووٹ مسترد کردیے تھے۔ بعد ازاں یہ معاملہ سپریم کورٹ نے حل کیا اور ق لیگ کے ارکان کے ڈالے گئے ووٹ بحال کردیے تھے۔
Load/Hide Comments