ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے بری خبر
لاہور( واصب غوری سے ) پنجاب حکومت اور اتحادیوں نے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 دن کے اندر کارروائی ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور اتحادیوں نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر کے خلاف حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 دن کے اندر کارروائی ہو گی۔ اسمبلی ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں دوست محمد مزاری کے خلاف پہلی تحریک عدم اعتماد ختم ہو چکی لہٰذا ان کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جائے گی۔
Load/Hide Comments