قابل اعتراض حالت میں فوٹوشوٹ کرانے پررنویرسنگھ کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

ممبئی: (ویب ڈسک ) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ کرانے پر بھارت میں ان کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ کے خلاف ممبئی پولیس اسٹیشن میں مقدمے کی درخواست جمع کرائی گئی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ درخواست گزار کون ہے اور نہ ہی اب تک کوئی ایکشن لیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اداکار کا یہ عمل اخلاقاً جائز نہیں جس سے انسانی جذبات کو بھی ٹھیس پہنچا، رنویر کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار کو میگزین کے لیے برہنہ فوٹوشوٹ کرانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر رنویر سنگھ کے خلاف میمز بھی بنائے جارہے ہیں۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ سمیت دیگر نامور اداکاروں نے رنویر کی کھل کر حمایت کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com