سپریم کورٹ پر حملے کا منصوبہ، فواد چودھری نے خطرے کی گھنٹی بجادی
لاہور ( ویب ڈسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ن لیگ کل سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوگی۔ انہوں نے پنجاب کابینہ کی حلف برداری عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو چاہیے کہ وہ آئین کی حدود میں رہ کر گفتگو کریں۔ انہوں نے ن لیگ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ عدلیہ کو ٹارگٹ کررہی ہے۔ عدلیہ کے خلاف بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ موجودہ ملکی حالات کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔ جس کے لیے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ہونی چاہیے
Load/Hide Comments