روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

کل الیکشن نہیں نیلامی ہوئی، ڈپٹی سپیکرنےعوام کےمینڈیٹ پرڈاکا ڈالا، فواد چودھری

لاہور: (عمران قذافی سے ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ کل الیکشن نہیں نیلامی ہوئی، آئین کو ملیا میٹ کردیا گیا، ملک زرداری سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایسی سیاست ہی کرنی ہے تو پھر الیکشن نہیں نیلامی ہونی چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا، سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکالا، آئین کو پامال کیا۔

انہوں نے کہا کی چودھری شجاعت بیمار ہیں ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے، عوام بھر پور احتجاج کیلئے تیا ر ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے، پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب آچکا ہے، ملک زرداری سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

سابق وزیر اطلاعات نے اس موقع پر سوال اٹھایا کہ چودھری شجاعت کا خط ڈپٹی سپیکر کی جیب سے کیسے نکل آیا ؟ سپریم کورٹ کو ڈپٹی سپیکر کو توہین عدالت میں طلب کرنا چاہیے، چودھری شجاعت سے خط پر انگوٹھا لگوایا گیا، چودھری شجاعت کہتے ہیں عمران خان کا امیدوار نہیں ہونا چاہیے، ہمارےخدشات درست ثابت ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پوراملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، دیوالیہ پن صرف معیشت کا نہیں سیاست کا بھی ہے، عوام بھرپور احتجاج کیلئے تیار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com