روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

عطا تارڑ نے 25 کروڑ روپے کی پیش کش کی، لیگی رہنما کی کال ریکارڈ کر لی

لاہور (یاسر ملک سے ) عطا تارڑ نے 25 کروڑ روپے کی پیش کش کی، لیگی رہنما کی کال ریکارڈ کر لی، تحریک انصاف کے 3 ایم پی ایز کا کروڑوں روپے کی پیش کش ہونے کا دعویٰ، بیان حلفی جمع کروا دیے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایم پی ایز کی ہارس ٹریڈنگ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اس کا نظارہ آج لاہور کررہا ہے جہاں ایم پی ایز کو خریدنے کیلئے 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
اس سب کے پیچھے مرکزی کردار زرداری ہے جو اپنی کرپشن پر این آراو لیتا ہے اور چوری کے اس پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے۔ اسے جیل میں پھینکا جانا چاہئیے۔ یہ ہماری جمہوریت پر ہی نہیں بلکہ ہمارے سماج کی اخلاقی بنیادوں پر بھی سنگین حملہ ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے کارروائی کی ہوتی اور ان لوٹوں کو تاحیات نااہل کیا ہوتا تو اس سلسلے کی روک تھام کا کچھ بندوبست ممکن ہوتا۔

کیا تبدیلی سرکار کی امریکی سازش سے آنے والی امپورٹڈ حکومت کے سرپرستوں کو قوم کے اس سنگین نقصان کا کچھ بھی احساس نہیں؟ مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے فیصلہ دے دیا کہ تخت لاہور پر تحریک انصاف کا حق ہے، پی ٹی آئی کے پاس 188ممبران ہیں، راولپنڈی کی نشست پر آراو کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے، اسی طرح مظفر گڑھ میں بھی گنتی کرائی جارہی ہے، ہماری نشستیں 190تک ہوجائیں گی۔
پنجاب میں ایک شیطانی کھیل شروع کیا گیا ہے، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ ٹی وی پر آکر کہتا ہے کہ پانچ لوگ ادھر سے ادھر ہوسکتے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں ہے، اسی طرح باقی وزیربھی بات کرتے ہیں، اگر معاملہ بیانات تک رہتا تو کوئی حرج نہیں تھی،مبینہ طور پر ہمارے رحیم یار خان سے ایم پی اے مسعود مجید40کروڑ لے کر ترکی پہنچ گئے ہیں، اس کا ماسٹرمائنڈ آصف زرداری ہے، سپریم کورٹ نے رانا ثناء اللہ کے بیان کا ٹرانسکرپٹ منگوایا ہے، اب سپریم کورٹ میں غضنفر چینہ، سردار شہاب الدین اور عامر ہے ان تینوں نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرائے کہ ان کو پیسوں کی آفر کی گئی، عطا تارڑ نے کہا آپ ہماری مدد کریں ، 14لوگوں کیلئے 14ارب چاہیے جس پر عطا تارڑ نے کہا کہ ہم 25کروڑ تک دے سکتے ہیں۔
آصف زرداری نے ہماری اخلاقی اقدار کا بیڑہ غرق کردیا ہے، مسعود مجید کو 40کروڑ روپے دے کر ترکی پہنچا دیا گیا ہے، زرداری صاحب سندھ حکومت کا پیسا دے رہے ہیں، الیکشن کمیشن سے خیر کی کوئی امید نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے پلاننگ کے تحت خریدوفرخت کررہا ہے، اگر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلے کے تحت ہارس ٹریڈنگ کو روکا ہوتا تو آج یہ سب نہ ہوتا، اگر اس ہارس ٹریڈنگ کو نہ روکا گیا تو جمہوریت کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
ایک ایک ایم پی اے کو 35، 35کروڑ کی آفر ہورہی ہے، کہ آپ پیسے لے کر باہر چلے جائیں، ہم ارکان کے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے اور مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ انتخابی قانون کے تحت آصف زرداری ، رانا ثناء اللہ اور عطاتارڑ کو فوری گرفتار کیا جائے۔آصف زرداری ان سب کا سرغنہ ہے، سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com