روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

گال ٹیسٹ میں سری لنکا کو پاکستان پر 333 رنز کی برتری

سری لنکا نے پہلی اننگز میں 222 اور پاکستانی ٹیم نے 218 رنز بنائے

گال ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سری لنکن ٹیم نے 9 وکٹ کے نقصان پر 329 رنز بناتے ہوئے پاکستان پر 333 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

تیسرا روز

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر سری لنکا نے 9 وکٹوں پر 329 رنز بنالیے جس کے نتیجے میں اسے 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔

سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔  اوشادا فرنینڈو 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کسن راجیتھا صرف 7 اور اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کوشل مینڈس نے 76، دھنن جایا 2، نیروشن 12 رنز، رمیش مینڈس 19 رنز اور مہیش تھیکشنا نے 11 رنز اسکور کیے۔ چندی مل نے 86 رنز کی شان دار اننگ کھیلی اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

محمد نواز نے 5، یاسر شاہ نے 3 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی پہلی اننگز

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں ٹیم 222 رنز پر ڈھیر ہوئی، جواب میں پاکستانی ٹیم 218 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

پہلی اننگز میں دنیش چندیمل نے 76 اور لوئر آرڈر میں مہیش تھیکشنا 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشادا فرنینڈو 35، کوشل مینڈس 21، اینجلو میتھیوز صفر، دھننجایا ڈی سلوا 14 اور نروشن ڈکویلا 4، رمیش مینڈس 11 اور پربت جے سوریا 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پہلی اننگز 

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپنر امام الحق 2 اور عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے، تجربہ کار بلےباز اظہر علی کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دیکھا سکے محض 41 گیندوں پر 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 19، سلمان علی آغا اور محمد نواز 5، 5، یاسر شاہ 18، حسن علی 17 جبکہ شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 119 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا جبکہ نسیم شاہ نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔

سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا 5، رمیش مینڈس اور مہیش تھیکشنا نے 2،2 جبکہ کسن راجیتھا ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرا روز

دوسرے روز کے آخری سیشن میں سری لنکن اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان پر 37 رنز کی برتری حاصل کرلی، لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اوشادا فرنینڈو 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشنا، پربت جے سوریا اور کسن راجیتھا شامل ہیں۔

دوسری جانب سلمان علی آغا نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کی، کرکٹر کو مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com