بھارت میں کورونا نے تبائی مچا دی، ایک دن میں 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
ئی دہلی:(ویب ڈسک ) بھارت میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے 20 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے تحت بھارت میں ایک دن کے اندر کورونا مثبت کیسز کی اتنی بڑی تعداد تقریباً چار ماہ بعد رپورٹ ہوئی ہے۔
بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 20ہزار 528 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 49 مریضوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 18 ماہ کے دوران کورونا ویکسین کی دو ارب خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جب کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے بوسٹر شاٹس لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Load/Hide Comments