روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

ایشیا کرکٹ کپ کا ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا آئندہ ماہ ہو گا

شائقین کرکٹ  کے لیے بڑی خبر آ گئی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت آئندہ ماہ ایشیا کپ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

 بھارتی میڈیا ایجنسیوں کے مطابق سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں  اگلے ماہ دیرینہ حریف پاکستان اور ہندوستان  ایک دوسرے سے مد مقابل ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہو گا اور  ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021میں ہونے والے مقابلے میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بابر اعظم  کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم  نے پہلی بار بھارت کو ورلڈ کپ میں ہرا کر  تاریخ ساز فتح اپنے نام کی تھی۔

ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش مین راؤنڈ میں شامل ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com